اردو

urdu

ETV Bharat / state

Three More Children Dies In Bengal بنگال میں 24 گھنٹوں کے اندر مزید تین بچوں کی موت

کولکاتا اوراس کے اطراف میں واقع ہسپتالوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے اندر مزید تین بچوں کی موت ہوگئی۔ اسی درمیان حزب اختلاف کے رہنما کا دعویٰ ہے کہ گزشتہ دو مہینوں کے دوران ریاست میں درجنوں بچوں کی موت ہوئی ہے۔

بنگال میں 24 گھنٹوں کے اندر مزید تین بچوں کی موت
بنگال میں 24 گھنٹوں کے اندر مزید تین بچوں کی موت

By

Published : Mar 9, 2023, 4:37 PM IST

کولکاتا:مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا اور اس کے اطراف کے اضلاع میں محکمہ صحت کی تمام تر کوششوں کے باوجود معصوم بچوں کی موت کا سلسلہ جاری ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید تین بچوں کی موت کی اطلاع ہے۔

اسی درمیان نیشنل چائلڈ پروٹیکشن کمیشن مسلسل بچوں کی وجہ معلوم کرنے کے مقصد سے ریاست کے دورے پر ہے ۔نیشنل چائلڈ پروٹیکشن کمیشن کے ارکان بی سی رائے چائلڈ ہسپتال کے ساتھ ساتھ کولکاتا میڈیکل کالج اینڈ اسپتال کا دورہ کریں گے۔جمعرات کی صبح تک بی سی رائے چلڈرن اسپتال میں دو بچے اور کلکتہ میڈیکل کالج اسپتال میں ایک کی موت ہوگئی۔

کلکتہ میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال میں دس ماہ کے سیان پال نام کے ایک بچے کی موت ہوگئی۔اسی ہسپتال میں شیخ تمیم(چھ ماہ) کے بچے کی بھی موت ہوگئی جبکہ بی سی رائے ہسپال میں دس ماہ کے سمراٹ بارک نام کے ایک اور بچے کی موت کی اطلاع ہے۔

ریاستی چائلڈ رائٹس پروٹیکشن کمیشن کی چیئرپرسن سدیشنا رائے اور ممبر اننیا چٹرجی نے گزشتہ روز بدھ کو شہر کے تین بچوں کے اسپتالوں کا دورہ کیا۔ پوری صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد انہوں نے دعویٰ کیا کہ ہسپتالوں میں منصفانہ خدمات فراہم کی جارہی ہیں۔ کہیں کوئی شکایت نہیں ہے۔ تاہم جمعرات کی صبح نو ماہ کے رودرانشو کمار کی موت کی وجہ سے ریاستی چائلڈ رائٹس کمیشن کے دعویٰ پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

اسی درمیان حزب اختلاف کے رہنما شبھندو ادھیکاری نے کہاکہ مغربی بنگال میں محکمہ صحت پوری طرح سے ناکام ہو چکا ہے۔ان کی ناکامی کی وجہ سے ہی بچوں کی موت کا سلسلہ جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Four Children Died Of Pneumonia In West Bengal اڈینو وائرس کی دہشت کے درمیان نمونیہ سے متاثر چار بچوں کی موت

انہوں نے کہاکہ مغربی بنگال کی حکومت نے بچوں کی موت کے جاری سلسلے کو روکنے کے لئے کیا کیا ہے۔اگر حکومت کچھ کرتی تو موجودہ صورتحال میں کچھ تو بہتری آتی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details