اردو

urdu

ETV Bharat / state

منشیات اسمگلنگ کے الزام میں بنگلہ دیشی گرفتار

کولکاتا پولیس کی اسپیشل ٹاسک فورس نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر نریندر پور میں خصوصی تلاشی مہم کے دوران منشیات اسگلنگ کے الزام میں تین افراد کوگرفتار کرلیا۔ گرفتارافراد میں دو بنگلہ دیشی شہری بھی شامل ہے۔

منشیات اسمگلنگ کے الزام میں بنگلہ دیشی گرفتار

By

Published : Nov 7, 2019, 4:09 PM IST

مغربی بنگال کے کولکاتا کے قریب نریندر پور میں کولکاتا پولیس کی اسپیشل ٹاسک فورس نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پرخصوصی تلاشی مہم کے دوران wb06G391 نمبر کی ٹیکسی کوروک کر تلاشی لی۔

تلاشی مہم کے دوران اسپیشل ٹاسک فورس نے ٹیکسی سے منشیات کے50 پاکٹ سمیت تین افراد کوگرفتار کرلیا۔

اسپیشل ٹاسک فورس نےپریس کانفرنس کے دوران نامہ نگاروں کو خطاب کرتے ہوئے کہاکہ خصوصی چھاپہ ماری مہم کے دوران لاکھوں روپے کے منشیات سمیت تین افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ گرفتار افراد کے پاس 50 پاکٹ منشیات بر آمد کی گئی ہے۔بازار میں اس کی قیمت تقریبالاکھوں روپے ہے۔اس کے علاوہ ڈالر بھی برآمدکیے گیے ہیں۔

ایس ٹی ایف کے مطابق گرفتار افراد کی شناخت مہیر علی،سراج الحشیخ اور اندرجیت داس کے طور پر ہوئی ہے۔اندرجیت داس ڈرائیور ہے۔

ایس ٹی ایف کاکہنا ہے کہ تفتیش کے دوران پتہ چلا ہے کہ منشیات فروش بنگلہ دیش اور ممانمار منشیات کولکاتا لانے کی کوشش کر رہے تھے ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details