مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات 2021 کے نتائج کے بعد سے ہی بی جے پی کے ریاستی یونٹ میں افراتفری کا سلسلہ جاری ہے۔ بی جے پی کے ریاستی یونٹ کے رہنماؤں اور عہدیداروں کے پارٹی سے علیحدگی اختیار کرنے کے سلسلے میں تیزی آگئی ہے۔ ریاست کے مختلف اضلاع میں بی جے پی کے رہنماؤں کے ترنمول کانگریس میں دوبارہ شامل ہونے کی اطلاع موصول ہورہی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوچ بہار، مالدہ، شمالی دیناج پور، جنوبی 24 پرگنہ اور شمالی 24 پرگنہ سے سیاسی رہنماؤں کے بی جے پی کو چھوڑ کر ترنمول کانگریس میں دوبارہ شمولیت اختیار کرنے کی اطلاع ہے۔
شمالی 24 پرگنہ کے بیرکپور کے رکن پارلیمان ارجن سنگھ کے گڑھ میں واقع بھاٹ پاڑہ میونسپلٹی کے بی جے پی کے تین کاونسلرز ترنمول کانگریس میں دوبارہ شامل ہو گئے۔
ریاستی وزیر جیوتی پریہ ملک کی نگرانی میں تمام کاونسلرز اور سیاسی کارکنان ترنمول کانگریس کے پرچم تلے عوام کی خدمت انجام دینے کا عہد کیا۔
جیوتی پریہ ملک نے کہا کہ بی جے پی کے لیے مغربی بنگال میں کوئی جگہ نہیں ہے۔ اسمبلی انتخابات 2021 میں بی جے پی کو جو نشستیں ملیں ہیں وہ بھی زیادہ دنوں تک برقرار نہیں رہے گی'۔
بی جے پی کے تین کاونسلرز ترنمول کانگریس میں دوبارہ شامل
شمالی 24 پرگنہ کے بیرکپور کے رکن پارلیمان ارجن سنگھ کے گڑھ میں بی جے پی کے تین کاونسلرز ترنمول کانگریس میں دوبارہ شامل ہو گئے۔
بی جے پی کے تین کاونسلرز ترنمول کانگریس میں دوبارہ شامل
بھاٹ پاڑہ میونسپلٹی کے وارڈ نمبر نو کے کاونسلر جیتو شاؤ، وارڈ نمبر 11 کے کاونسلر ایس پرساد چودھری اور وارڈ نمبر 12 کے کاونسلر گیتا یادو بی جے پی کو چھوڑ کر ترنمول کانگریس میں دوبارہ شامل ہو گئے۔
تمام کاونسلرز نے کہاکہ اسمبلی انتخابات میں جس پارٹی کو عوام نے نکار دیا اس کے ساتھ رہ کر کام نہیں کیا جا سکتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ ماں، ماٹی مانش کا ساتھ چھوڑنے کا فیصلہ غلط تھا۔ ہم اپنی غلطی سدھارنے کے لیے ہی ترنمول کانگریس میں دوبارہ شامل ہوئے ہیں۔'