اردو

urdu

ETV Bharat / state

جماعت المجاہدین سے مبینہ تعلق کے الزام میں تین بنگلہ دیشی شہری گرفتار

جنوبی کولکاتا کے بہالہ تھانہ علاقے سے ایس ٹی ایف نے جماعت المجاہدین سے مبینہ تعلقات رکھنے کے الزام میں تین بنگلہ دیشی شہریوں کو گرفتار کیا ہے۔

three bangladeshi allegedly belonging to jamaat ul mujahideen arrested from south kolkata
جماعت المجاہدین سے مبینہ تعلق رکھنے والے تین بنگلہ دیشی شہری گرفتار

By

Published : Jul 11, 2021, 10:00 PM IST

مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا کے جنوبی شہری بہالہ تھانہ علاقے سے ایس ٹی ایف نے جماعت المجاہدین سے مبینہ تعلقات رکھنے کے الزام میں تین بنگلہ دیشی شہری کو گرفتار کیا ہے۔

کولکاتا پولیس کی اسپیشل ٹاسک فورس نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر بہالہ تھانہ علاقے میں خصوصی تلاشی مہم کے دوران تین بنگلہ دیشی شہریوں کو گرفتار کر لیا۔ کولکاتا پولیس کی ایس ٹی ایف نے بتایا کہ گرفتار بنگلہ دیشی شہریوں کی شناخت نجیب الرحمن، روبیل الاسلام اور شبیر نور نبی کے طور پر ہوئی ہے۔

ایس ٹی ایف نے بتایا کہ گرفتار بنگلہ دیشی شہریوں کے بیانات میں تضاد ہے۔ ایک کچھ کہتا ہے تو دوسرا کچھ اور تیسرا کچھ اور۔

ایس ٹی ایف کے مطابق ابتدائی تفتیش کے دوران پتہ چلا ہے کہ تینوں نے جنوبی کولکاتا کے بہالہ تھانہ علاقے میں کرائے پر گھر لیا تھا۔ مکان مالک کو بتایا تھا کہ ان کا کوئی رشتہ دار کولکاتا کے کسی ہسپتال میں زیر اعلاج ہے۔

مزید پڑھیں:اترپردیش: اے ٹی ایس نے 2 مشتبہ عسکریت پسندوں کو گرفتار کیا

مریض کی عیادت کے لئے وہ تینوں کرائے پر مکان لے کر بہالہ میں رہتے تھے۔ ایس ٹی ایف کو ان تینوں بنگلہ دیشی شہریوں کے بیان پر بھروسہ نہیں ہے۔ ایس ٹی ایف گرفتار بنگلہ دیشی شہریوں سے پوچھ گچھ کے دوران یہ پتہ لگانے کی کوشش کر رہے ہی ہے کہ کہیں ان تینوں کا کھاگڑھ دھماکہ یا پھر مرشدآباد، بیربھوم دھماکے سے کوئی تعلق تو نہیں ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details