اردو

urdu

ETV Bharat / state

Protesters Not Get the Jop دھرنے پر بیٹھنے والوں کو نوکری نہیں ملے گی

مغربی بنگال ریاستی وزیر رتھن گھوش نے کہا کہ مغربی بنگال حکومت کے خلاف احتجاجی دھرنے پر بیٹھنے والوں کو ملازمت کیسے دی جا سکتی ہے۔ دھرنا اور مطالبہ دونوں ایک ساتھ نہیں چل سکتا ہے۔ کہنے کا مطلب یہ ہے ملازمت کے لئے دھرنا وغیرہ ختم کرنا ہوگا۔Minister Rathin Ghosh

دھرنے پر بیٹھنے والوں کو نوکری نہیں ملے گی
دھرنے پر بیٹھنے والوں کو نوکری نہیں ملے گی

By

Published : Oct 24, 2022, 12:26 PM IST

شمالی24 پرگنہ:مغربی بنگال کے مختلف اضلاع میں ممتا بنرجی کی حکومت کے خلاف ایس ایس سی پاس اور ٹیٹ کے کامیاب امیدواروں کے احتجاجی مظاہرے کا سلسلہ جاری ہے۔ سی پی آئی ایم اور کانگریس نے نوکری کے متلاشیوں کی حمایت میں تحریک چلا رہیں ہیں۔West Bengal Minister Rathin Ghosh Says You Sit At Dharna And Demand Job اسی درمیان مغربی بنگال کے وزیر رتھن گھوش نے وجے سمیلنی تقریب کو خطاب کرتے ہوئے دھرنے پر بیٹھے ایس ایس سی اور ٹیٹ کے امیدواروں کے خلاف متنازع بیان بازی کرکے ماحول گرما دیا ہے۔

دھرنے پر بیٹھنے والوں کو نوکری نہیں ملے گی

ریاستی وزیر رتھن گھوش نے کہا کہ کسی بھی چیز کو حاصل کرنے کے لئے قانونی طریقے پر چلنا پڑتا ہے۔جو لوگ مغربی بنگال کی حکومت کے خلاف احتجاجی دھرنے پر بیٹھے ہوئے ہیں انہیں نوکری کیسے مل سکتی ہے۔حکومت کے خلاف دھرنے بیٹھنا ہی غیرقانونی کام ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی آپ سبھوں کو نوکری دیں گی ۔ حکومت کی جانب سے ساڑھے گیارہ ہزار بحالیوں کے نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا ہے۔اب آپ کو فیصلہ کرنا ہے دھرنا جاری رکھیں گے یا پھر نوکری لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:Minister's Birthday at Madrasa بی جے پی کے ریاستی وزیر نے مدرسہ میں سالگرہ منایا

ان کا کہنا ہے کہ مغربی بنگال کی حکومت نے قانونی دائرے میں رہتے ہوئے ایس ایس سی اور ٹیٹ پاس کرنے والوں کو ملازمت فراہم کرنے کی پوری کوشش کی لیکن آپ لوگوں نے ممتا بنرجی کی حکومت کو بدنام کرنے کی کوشش کی۔West Bengal Minister Rathin Ghosh Says You Sit At Dharna And Demand Job

ABOUT THE AUTHOR

...view details