اردو

urdu

ETV Bharat / state

پارٹی مخالف بیان دینے والے پارٹی چھوڑ کر جا سکتے ہیں: ممتا بنرجی - ممتا بنرجی ویڈیو کانفرنس میٹنگ

ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے اپنی پارٹی کے اراکین اسمبلی کے ساتھ منعقد کی گئی ویڈیو کانفرنس میٹنگ میں نام لئے بغیر سادھن پانڈے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جو لوگ پارٹی کے حوالے سے بے جا بیان بازی کر رہے ہیں۔ان کو پارٹی چھوڑ کر جانے کی آزادی ہے۔کئی دنوں قبل سادھن پانڈے نے امفان طوفان کے بعد کی صورت حال کو لے کر پارٹی مخالف تبصرہ کیا تھا۔

پارٹی مخالف بیان دینے والے پارٹی چھوڑ کر جا سکتے ہیں:۔ممتا بنرجی
پارٹی مخالف بیان دینے والے پارٹی چھوڑ کر جا سکتے ہیں:۔ممتا بنرجی

By

Published : Jun 6, 2020, 3:59 PM IST

ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے منعقد کی گئی میٹنگ میں پارٹی کے اراکین اسمبلی اور وزراء کو سخت پیغام دیا ہے۔ویڈیو کانفرنس میٹنگ کے دوران انہوں نے پارٹی کے وزراء اور اراکین اسمبلی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ پارٹی کے خلاف بیان بازی کر رہے ہیں، اگر وہ چاہیں تو پارٹی چھوڑ کر جا سکتے ہیں۔

انہوں نے نام لئے بغیر پارٹی کے رہنما سادھن پانڈے پر اپنی ناراضگی کا اظہار کیا۔واضح رہے کہ کچھ دنوں قبل ہی ریاستی وزیر برائے تحفظات صارفین سادھن پانڈے نے پارٹی مخالف تبصرہ کیا تھا۔جس کی وجہ سے پارٹی کے اندر ہل چل مچی ہوئی تھی اور پارٹی کے کئی رہنماؤں نے سادھن پانڈے کے خلاف کارروائی کا مطالبہ بھی کیا تھا۔

پارٹی کے اندر سادھن پانڈے کے خلاف ناراضگی پائی جا رہی ہے۔ممتا بنرجی کو بھی یہ بات پسند نہیں آئی ۔جس کا اظہار انہوں نے ویڈیو کانفرنس میٹنگ میں کیا۔

اس کے علاوہ انہوں پارٹی کے رہنماؤں کو صاف طور پر واضح کر دیا ہے کہ پارٹی کی ریاستی کمیٹی کی اجازت کے بغیر ضلعی صدر تنظیمی ڈھانچے میں کوئی تبدیلی نہیں کر سکتے ہیں ۔اگر کوئی تبدیلی کرنی ہے تو اس کے لئے پہلے ریاستی کمیٹی سے اجازت لینی ہوگی۔ضلع صدر انفرادی طور پر کوئی فیصلہ نہیں لے سکتے ہیں ۔

دوسری جانب سے پارٹی کی سربراہ ممتا بنرجی نے تنظیمی ڈھانچے میں معمولی تبدیلی کی ہے۔بیرکپور لوک سبھا حلقے کی ذمہ داری سابق رکن پارلیمان دینیش تریویدی کو دی گئی ہے۔میٹنگ کے دوران اس سلسلے میں ممتا بنرجی نے کہا کہ دینیش تریویدی بیرکپور میں پارٹی کی ذمہ داری کو سنبھالیں گے، کیونکہ ابھی بھی بیرکپور لوک سبھا کے لئے پارٹی کے امیدوار ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ روز روز بی جے پی ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔اس لیے ذمہ داری کے ساتھ کام کرنا پڑے گا۔اس کے ساتھ ہی ممتا بنرجی نے دینیش تریویدی اور دس رہنماؤں کو لیکر بیرکپور کے لئے ایک کمیٹی بھی تشکیل دے دی ہے۔یہی کمیٹی بیرکپور کے معاملات دیکھے گی۔

انہوں نے بشیر ہاٹ میں پارٹی کی کارکردگی پر ناراضگی کا اظہار کیا۔اس سلسلے میں انہوں نے پارٹی کے صدر سبرتو بخشی اور جیوتی پریہ کو ملک اور متعلقہ محکمہ کے رہنماؤں کے ساتھ میٹنگ کرنے کی بھی ہدایت دی ہے۔


ABOUT THE AUTHOR

...view details