اردو

urdu

ETV Bharat / state

نفرت کی باتیں کرنے کا یہ وقت نہیں ہے: ڈیریک او برائن - شہریت ترمیمی قانون

ترنمول کانگریس کے ترجمان اور رکن پارلیمان ڈیریک او برائن نے کہا کہ بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا کو معلوم ہونا چاہیے کہ ملک میں کون پھوٹ ڈال رہا ہے اور کون سیاست کر رہا ہے۔

this is not the time to talk hate says tmc member of parliament derek o'brien
نفرت کی باتیں کرنے کا یہ وقت نہیں ہے: ڈیریک او برائن

By

Published : Oct 19, 2020, 10:21 PM IST

ریاست مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے سینئر رہنما ڈیریک او برائن نے کہا کہ بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا کو تہوار کے موقع پر نفرت کی سیاست کی بات کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ میں جے پی نڈا سے گزارش کرتا ہوں کہ درگا پوجا کے دوران کولکاتا میں رہیں اور قومی یکجہتی کیا چیز ہے، اس کا سبق لے کر جائیں۔

نفرت کی باتیں کرنے کا یہ وقت نہیں ہے: ڈیریک او برائن

ڈیریک او برائن کا کہنا ہے کہ بنگال میں تہواروں کا موسم ہے۔ بنگال کے تمام مذاہب کے لوگ ایک دوسرے کے ساتھ خوشیاں مناتے ہیں۔ موجودہ دور میں اس طرح کی مثال صرف اور صرف بنگال میں ہی دکھنے کو ملتی ہے۔ بی جے پی جیسی پارٹی کو کیا معلوم ہے۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا کو تہواروں کے موسم میں پھوٹ ڈالو اور حکومت کرو کی باتیں نہیں کرنی چاہیے تھی۔

ترنمول کانگریس کے ترجمان اور رکن پارلیمان ڈیریک او برائن

وہ اس موقع پر شہریت ترمیمی قانون کی بات کرتے ہیں۔ اس سے متعلق باتیں کرنے کا یہ مناسب وقت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ انہیں اچھی طرح معلوم ہونا چاہئے کہ گذشتہ چھ برسوں میں مذہب اور نفرت کی سیاست کون کر رہا ہے۔

بتا دیں کہ بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا شمالی بنگال کے دو روزہ دورے پر ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details