کولکاتا:مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا اور اس کے اطراف میں ڈینگی کے کیسز کی تعداز میں تشویشناک اضافہ ہونے کے سبب عام لوگوں میں دہشت کا ماحول ہے۔جنوبی کولکاتا میں ڈینگی کے سبب ایک طالب علم کی موت کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق کولکاتا میں ڈینگو کی وجہ سے ایک نوجوان کی موت ہوگئی ہے۔ چھٹی جماعت کےطالب علم کو دو دن قبل بائی پاس کے قریب واقع ایک پرائیوٹ ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔مگر آج صبح میں اس نوجوان کی موت ہوگئی۔
متوفی کے اہل خانہ نے ہسپتال پر طبی غفلت کا بھی الزام عائد کیا ہے۔ نوجوان کی موت پر نیو علی پور کی سہاپور کالونی میں غم وغصہ نظر آیا ہے۔مقامی باشندوں نے انتظامیہ پر لاپرواہی کا الزام لگایا۔ ذرائع کے مطابق نوجوان کے ڈیتھ سرٹیفکیٹ میں ڈینگی کا ذکر ہے۔ نوجوان کو بخار کے ساتھ ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ خون کے ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:Mamata Slams Centre ممتا بنرجی نے ای ڈی کی سرگرمی پر سوالات کھڑے کیے
اس وقت ریاست بھر میں ڈینگی کے کیس آرہے ہیں ۔ شمالی 24 پرگنہ، ندیا سمیت کئی اضلاع میں بھی ڈینگی کی وجہ سے موت ہوئی ہے۔گزشتہ روز منگل کو باراسات ہسپتال میں آم ڈانگہ کے ایک شخص کی موت پر اہل خانہ نے ناراضگی ظاہر کی تھی۔