مغربی بنگال کی سرزمین تہذیب و تمدن،شاعری اور ادیب کے لئے مشہور ہے،شاعر و ادیب اور صحافی طارق قمر نے کہا کہ ملک کی موجودہ صورتحال پر مایوس ہونے کی ضرورت نہیں ہے،یہ وقت بھی گزر جائیگا،اچھے دنوں کا انتظار کریں،انہوں نے کہا کہ کسی چیز سے گھرانے کی ضرورت نہیں ہے، یہ سب زندگی کا حصہ ہے، برا وقت آتا ہے تو چلا بھی جاتا ہے، اس کے لئے صبر و تحمل سے کام لینے کی ضرورت ہے۔
Poet Tariq Qamar: ملک کے موجودہ حالات پر مایوس ہونے کی ضرورت نہیں، شاعرطارق قمر - معروف شاعر طارق قمر سے خاص گفتگو
معروف شاعر و ادیب طارق قمر نے کہا کہ ملت کی موجودہ صورتحال پر مایوس ہونے کی ضرورت نہیں ہے،یہ دور بھی گزر جائیگا،اچھے دنوں کا انتظار کریں۔ Special conversation with Renowned Poet Tariq Qamar
Special conversation with Renowned Poet Tariq Qamar
انہوں نے مزید کہا کہ ان سب معاملات کو زیادہ طول دینے کی ضرورت بھی نہیں ہے، کیونکہ وقتی طور پر جو چیز آتیں ہیں وہ ویسے ہی چلی جاتی ہیں،ان کا کہنا تھا کہ ایسے حالات میں ہم سب کی ذمہ داریاں اور بڑھ جاتی ہیں کہ ماحول کو پرامن کیسے بنایا جائے، اور اس کے لئے کس طرح کی حکمت عملی اپنائی جائے، طارق قمر نے کہا کہ مغربی بنگال میں اپنا پن سا محسوس ہوتا ہے، لوگ شعرا کرام کا قدر کرتے ہیں،توپسیا کے رہنے والے شاہد نور نے بہت ہی شاندار طریقے سے مشاعرے کا اہتمام کیا تھا، اس کی جتنی تعریف کی جائے وہ کم ہے۔
مزید پڑھیں:The Future of Urdu is Bright: اردو کا مستقبل تابناک ہے، شاعر ابرار کاشف
انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال میں اردو کو لے کر مایوس ہونے کی ضرورت نہیں ہے، مشاعرے میں جو لوگ اشعار پڑھ رہے تھے انہیں جس طرح سے داد مل رہی تھی اس سے ہی پتہ چلتا ہے کہ اردو کو لے کر مایوس ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔