کلکتہ: وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے تری پورہ میں ترنمو ل کانگریس کے ورکروں پر حملہ اور ترنمو ل کانگریس کی یوتھ لیڈر سیانی گھوش کی گرفتاری پر سخت ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ تری پورہ میں جمہوریت نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔خیال رہے کہ ترنمول کانگریس کے جنرل سیکریٹری ابھیشیک بنرجی پہلے ہی تری پورہ پہنچ چکے ہیں ۔
دہلی روانہ ہونے سے قبل ممتا بنرجی نے کہاکہ ہمارے ممبران پارلیمنٹ دہلی میں مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ سے ملاقات کے لئے وقت مانگا تھا مگر انہیں وقت نہیں دیا گیا ہے۔اسی وجہ سے نارتھ بلاک میں ہمارے ممبران پارلیمنٹ نے احتجاج کیا۔
ممتا بنرجی نے کہاکہ ہر کوئی دیکھ رہا ہے کہ تری پورہ میں کیا ہو رہا ہے۔ تری پورہ میں جمہوریت نہیں ہے۔ انسانی حقوق کمیشن اب کہاں ہے؟ سپریم کورٹ نے تریپورہ کو لے کر ہدایات دی ہیں۔ اس کے باوجود اس ہدایت پر عمل نہیں کیا جا رہا۔ ہمارے ارکان پارلیمنٹ کل سے وزیر داخلہ سے ملاقا ت کےلئے وقت مانگ رہے ہیں۔ لیکن وقت نہیں دیا گیا۔وزیر اعلیٰ نے پھر مزید کہا کہ میں نے انہیں (امیت شاہ) کو ان کے گھر کے سامنے ٹھہرنے سے منع کیا تھا