اردو

urdu

ETV Bharat / state

مغربی بنگال: کورونا متاثرہ خاتون کی حالت مستحکم

مغربی بنگال کے جنوبی کولکاتا کے ایک ہسپتال میں بچے کی پیدائش کے بعد خاتون میں کورونا وائرس مثبت پائے جانے کے بعد اسے 8 کلومیٹر دور کورونا ہسپتال میں منتقل کیا گیا ہے جبکہ چار دن کے بچے کو آئی سی یو وارڈ میں رکھا گیا ہے۔

the woman's condition is stable after giving birth in a private hospital in kolkata west bangal
ہسپتال میں بچے کی پیدائش کے بعد خاتون کی حالت مستحکم

By

Published : Apr 26, 2020, 12:00 AM IST

جنوبی کولکاتا کے راؤڈون اسٹریٹ میں واقع ہسپتال نے کہا کہ 19 اپریل کو 30 سالہ خاتون کو ہسپتال لایا گیا تھا۔ اسی دن آپریشن کے ذریعہ بچے کی پیدائش ہوئی۔ اگلے دن خاتون نے بخار کی شکایت کی تو کورونا وائرس کی جانچ ہوئی اور 23 اپریل کو رپورٹ مثبت آیا کہ خاتون کورونا وائرس سے متاثر ہے۔

ہسپتال نے کہا کہ چوںکہ ہمارے یہاں کورونا کے علاج کے لیے انتظامات نہیں ہیں، اس لیے آنند پور میں واقع پرائیوٹ ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

خاتون کے رابطے میں آنے والے ڈاکٹر، نرس اور دیگر طبی عملے کو قرنطینہ میں بھیج دیا گیا ہے اور پوری بلڈنگ کو سینیٹائزڈ کیا گیا ہے۔

بچے کو بھی انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا ہے اور کورونا کی جانچ کے نمونے بھیج دئے گئے ہیں۔ آئسولیشن وارڈ کے مطابق بچے کی حالت ابھی مستحکم ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details