مغربی بنگال کی حکومت نے ریاست کے مختلف میونسپلٹیوں کے چئیرمین اور وائس چئیرمین کے مالی معملات سے متعلق فیصلہ لینے کے اختیارات محدود کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق موجودہ حالات کے مدنظرحکومت میونسپلٹیوں کے چئیرمین اور وائس چئیر کے مالی معملات سے متعلق فیصلہ کرنے کے اختیارات محدود کرنے کا اعلان کیا ہے۔
مالدہ ضلع کے انگریز بازار میونسپلٹی کے چئیرمین نرنجن گھوش کاکہناہے کہ ایک بل پاس ہو ا۔اس بل کے تحت حکومت نے میونسپلٹیوں کے چئیرمین اور وائس چئیرمین کے مالی معملات میں فیصلہ کرنے کے اختیارات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ اس طرح کے بل پاس کرنے کا مطلب یہ ہےکہ اکثروبیشتر میونسپلٹی کے چئیرمین اوروائس چئیرمین کی غیرموجودگی کے سبب اکثروبیشترفنانس کامعاملے میں تاخیر ہوتی ہے۔