ہاوڑہ:مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا سے متصل ہاوڑہ ضلع کے مسلم اکثریتی علاقہ البیڑیا اسٹیشن کے قریب یہ دلدوز واقعہ اس وقت پیش آیا جب چاروں نوجوان آپ ریلوے ٹریک پر سے گزر رہے تھے کہ ان کے سامنے اچانک پسینجر ٹرین آگئی۔اس سے بچنے کے لئے ڈاؤن ٹریک پر چلے گئے جہاں لوکل ٹرین کی زد میں آگئے۔The Teengers Died In Train Accident In Ulberia Of Howrah In West Bengal
ذرائع کے مطابق موقع پر ہی تین نوجوانوں کی موت ہوگئی جبکہ ایک نوجوان شدید طور پر زخمی ہو گیا۔نوجوان کو ہاوڑہ کے البیڑیا ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
ریلوے پولیس نے کہا کہ اطلاع موصول ہوتے ہی ہماری ٹیم جائے وقوع پر پہنچی کر تفتیش شروع کر دی۔اس حادثے میں ہلاک ہونے والے نوجوانوں کی شناخت شیخ ناصرالدین ملا (15) ۔انس الر ملا(15),جسیم الدین ملا (14) کے طور پر ہوئی ہے۔اس حادثے میں زخمی ہونے والے نوجوان کی شناخت نور عالم کے طور پر ہوئی ہے۔ سبھی البیریا دامودر پور کے رہنے والے ہیں۔ زخمی نوجوان کو البیریا اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق دامودر پور کے چار نوجوان اس دن سیر کے لئے نکلے ہوئے تھے۔ رات آٹھ بجے تک وہ البیریا اسٹیشن پر اترے اور ریلوے لائن کے ساتھ چلنے لگا۔ اس وقت پیچھے سے ایک ایکسپریس آرہی تھی۔ ٹرین کی تیز آواز سن کر وہ مخالف سمت میں نیچے ریلوے لائن کی طرف بھاگے۔ لیکن اسی وقت ایک لوکل ٹرین ڈاؤن لائن میں آ پہنچی۔ بچے کو کچھ سمجھ میں آتی تب تک ٹرین وہ تینوں ٹرین کی زد میں آ گئے ۔
یہ بھی پڑھیں:PIL Against Talaq e Kinaya And Talaq e Bain طلاق کنایہ اور طلاق بائن کے خلاف سپریم کورٹ میں عرضی داخل
مشرقی ریلوے کے آفیسر دتیہ چودھری نے کہا کہ ہم اکثر لوگوں کو ریلوے لائن پر چلنے سے منع کرتے ہیں۔ پھر بھی لوگ ریلوے لائن پر سے ہی گزرتے ہیں۔ بعض اوقات جرمانے بھی عائد کئے جاتے ہیں۔ ہم مزید نگرانی کریں گے۔ واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
شیخ اکرام نامی شخص کے مطابق ایہاں سیکورٹی نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔ اکثر و بیشتر حادثے پیش آتے ہیں ۔ریلوے انتظامیہ کو اس کی کوئی فکر نہیں ہے۔۔مقامی باشندوں نے فلائی اوور برج کی تعمیر کا مطالبہ کیا۔The Teengers Died In Train Accident In Ulberia Of Howrah In West Bengal