اردو

urdu

ETV Bharat / state

مدھیامک بورڈ کے نصاب کو 30 فیصد کم کر دیا گیا - تمام سبجیکٹ کے نصاب میں کمی

مغربی بنگال سیکنڈری بورڈ نے آئندہ سال مدھیامک امتحانات کے لئے نصاب میں 30 سے 35 فیصد کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔کورونا وائرس کی وجہ سے گذشتہ دیڑھ برس سے اسکول بند ہونے کی وجہ سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

مدھیامک بورڈ کے نصاب کو 30 فیصد کم کر دیا گیا
مدھیامک بورڈ کے نصاب کو 30 فیصد کم کر دیا گیا

By

Published : Aug 24, 2021, 10:08 PM IST

تمام سبجیکٹ کے نصاب میں کمی گئی ہے۔اس کے مطابق ہی 2022 مدھیامک امتحانات میں سوال نامہ تیار کیا جائے گا۔کورونا وائرس کی وبائی شکل اختیار کرنے کے بعد سے ہی ریاست کے اسکول کالج بند ہیں۔

کچھ حد تک آن لائن کلاسز ہوئے ہیں لیکن نصاب مکمل کرنے میں آن لائن کلاسز کارگر ثابت نہی ہوئے ہے۔آئندہ 2022 مدھیامک امتحانات میں بھی زیادہ وقت نہیں بچا ہے۔لیکن اسکول میں نصاب مکمل نہیں ہو سکا ہے۔جس کے پیش نظر مغربی بنگال سیکنڈری ایجوکیشن بورڈ نے مدھیامک امتحانات 2022 کے نصاب میں 30 فیصد کی کمی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کلکتہ ہائی کورٹ نے امفان طوفان ریلیف کی تقسیم میں بدعنوانی رپورٹ طلب کی

بورڈ کی جانب سے اس سلسلے میں تمام اسکولوں کو اطلاع دے دی گئی اور اس سلسلے میں متعلقہ دستاویزات جمع کرنے کو کہا گیا ہے۔

نئے نصاب کے تحت مختلف سبجیکٹ کے چیپٹر کی نشاندہی کر دی گئی ہے۔ اردو ،بنگلہ، ہندی ،سائنس ،جیوگرافی اور تاریخ کے نصاب کو طے کر دیا گیا ہے جس کے مطابق 2023 مدھیامک امتحانات میں سوال نامہ تیار کے جائے گا۔


ABOUT THE AUTHOR

...view details