جسٹس ارون کمار مشرا اور جسٹس ادے امیش للت کی بینچ نے کہا کہ 'اقلیتی اداروں کی فنڈنگ کرنے والی حکومتوں کو نہ صرف بھرتیوں کے لیے سفارش کرنے کا حق ہوگا، بلکہ تقرری کا حق بھی ہوگا۔'
کولکاتا ہائی کورٹ نے مدرسہ سروس قانون 2008 کو آئین کے آرٹیکل 30 کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے رد کر دیا تھا۔ کمیشن کے ذریعے مقرر کردہ اساتذہ اور ریاستی حکومت نے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ اب عدالت عظمی نے اس قانون کو جائز ٹھہرایا ہے۔
مغربی بنگال میں مدرسہ سروس کمیشن قانون 2008 کو جائز ٹھہرائے جانے کے بعد اب ریاست میں سرکاری امداد یافتہ مدارس میں اساتذہ کی بھرتی کمیشن کے ذریعے ہی ہوگی۔ مدرسہ منتظمین نے مخالفت کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ اقلیتی تعلیمی اداروں کے انتظامی حقوق کی خلاف ورزی کرتا ہے۔
واضح رہے کہ ایکٹ کی دفعہ 8 کہتی ہے کہ’کسی بھی دوسرے مؤثر قانون یا معاہدے، اپنی مرضی کے مطابق یا روایت میں موجود کسی بھی چیز کے باوجود کمیشن کا یہ فرض ہوگا کہ وہ اساتذہ کے خالی عہدوں پر تقرری کے لیے شخص کو منتخب اور اس کی سفارش کرے'۔ اس التزام کے مطابق، اگرچہ حکومت نے اب تک اپنی سطح پر بھرتیاں نہیں کی ہیں۔