اردو

urdu

ETV Bharat / state

مغربی بنگال میں کورونا وائرس کی دوسری لہر قابو میں

ریاست میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کی رفتار مکمل طورسست پڑنے لگی ہے جس کی وجہ سے یومیہ کیسز اور شرح اموات دونوں میں غیر معمولی کمی آئی ہے۔

مغربی بنگال میں کورونا وائرس کی دوسری لہر قابو میں
مغربی بنگال میں کورونا وائرس کی دوسری لہر قابو میں

By

Published : Jul 8, 2021, 10:09 PM IST

دارجلنگ اور شمالی 24 پرگنہ کو چھوڑ کر ریاست کے تمام اضلاع میں کورونا وائرس کے یومیہ کیسز اور شرح اموات دونوں میں زبردست کمی آئی ہے۔

مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے مریضوں 995 یومیہ کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ گزشتہ کل کے مقابلے میں معمولی اضافہ ہوا ہے

ریاست میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے سبب 17 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔

گزشتہ کل کے مقابلے اس میں دو عدد کا اضافہ ہوا ہے۔

مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے مریضوں کی کل تعداد 15 لاکھ 9 ہزار 218 کے قریب پہنچ گئی جس میں صرف ڈھائی ہزار مریض زیر علاج ہیں۔

کورونا وائرس سے اب تک 17 ہزار 867 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔
کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 14 لاکھ 75 ہزار 208 تک پہنچ چکی ہے۔

ضلاع میں کورونا وائرس کے یومیہ کیسز اور اموات پر ایک نظر:

اضلاع. کیسز

شمالی 24 پرگنہ. 93

دارجلنگ : 88

کولکاتا. 87

مزید پڑھیں: مغربی بنگال کورونا وائرس کی دوسری لہر سے نجات پانے کے قریب

محکمہ صحت نے کہا کہ شمالی 24 پرگنہ اور دارجلنگ کو چھوڑ کر ریاست کے تمام اضلاع میں کورونا وائرس کی دوسری لہر مکمل طور پر قابو میں ہے۔

آنے والے دنوں میں بھی ان دونوں اضلاع میں یومیہ کیسز کی رفتار پر مکمل قابو پا لیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details