یاس نامی طوفان سے متاثر جنوبی 24 پرگنہ کے سندربن کے مختلف بلاکوں کے عوام کو امداد نہیں ٹھوس ترقیاتی منصوبہ چاہیئے جس سے وہ چین و سکون کے ساتھ زندگی گزار سکیں۔
گزشتہ 26 مئی کو خلیج بنگال میں ہواؤں کے سخت دباؤ کے بعد بننے کے سبب یاس نامی بھیانک طوفان نے جنوبی 24 پرگنہ، شمالی 24 پرگنہ اور مشرقی مدنی پور میں زبردست تباہی مچائی تھی، طوفان کے ایک ماہ گزر جانے کے باوجود سندربن کے بیشتر بلاکوں میں تباہی کا منظر آج بھی برقرار ہے۔ چاروں طرف کچے مکانات کے بکھرے ہوئے ملبے پڑے ہوئے ہیں۔ لوگوں کے اندر مایوسی چھائی ہوئی ہے، سرکار امداد کے لاکھ دعوے کرتی ہیں لیکن زمین پر کچھ نظر نہیں آتا ہے۔ یہاں کے لوگوں کو سماجی تنظیم کی آمد کا شدت سے انتظار ہوتا ہے تاکہ وہ اپنی بھوک کو مٹا سکیں۔
جنوبی 24 پرگنہ کے عوام کو امداد نہیں ٹھوس ترقیاتی منصوبے چاہیے - پرودت برمن
مغربی بنگال میں 26 مئی کو آئے طوفان نے جو تباہی مچائی تھی اس کے آثار آج بھی موجود ہیں۔ سرکار کا دعویٰ کھوکھلا ثابت ہو رہا ہے۔ یہاں کے لوگ پریشان ہیں اور کسی مسیحا کے منتظر ہیں۔ دیکھیے ای ٹی وی بھارت کی رپورٹ
جنوبی 24 پرگنہ کے عوام کو امداد نہیں ٹھوس ترقیاتی منصوبہ چاہیئے
مزید پڑھیں: طوفان سے متاثر سندربن کے باشندوں کے درمیان راشن کٹس کی تقسیم
واضح رہے کہ گزشتہ 26 مئی کو خلیج بنگال میں ہواؤں کا سخت دباؤ بننے کے سبب یاس نامی بھیانک طوفان سے جنوبی 24 پرگنہ، شمالی 24 پرگنہ اور مشرقی مدنی پور میں زبردست تباہی مچی ہے۔