کولکاتا:مغربی بنگال اسمبلی میں حزب اختلاف کے رہنما شھبندو ادھیکاری نے اترپردیش کی طرح بنگال کے مدرسوں میں بھی قومی ترانے کو لازمی قرار دینے کی وکالت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مدرسہ ہی کیوں تمام اسکولوں، کالجوں، تعلیمی اداروں میں قومی ترانے کو لازمی قرار دینا چاہیے. یوگی آدیتہ ناتھ ایک ترقی پسند وزیراعلیٰ ہیں۔ انہوں نے تمام مذاہب کے لوگوں کو ایک سمت میں لانے کی کوشش کی ہے جب کہ ایسا ہی ہونا چاہیے۔ National Anthem In Madarasa
بی جے پی رہنما نے کہا کہ اتر پردیش کی طرح مغربی بنگال کے مدرسوں میں بھی قومی ترانے کو لازمی قرار دینے سے سماج میں ایک مثبت پیغام جائے گا. یہ ایک اچھی کوشش ہے اور اس کی حمایت کرنی چاہئے۔ ان کا کہنا ہے کہ بنگال کے مسلمانوں کو اپنی ترقی کے بارے میں سوچنا چاہیے. ترنمول کانگریس نے اقلیتی طبقے کے لوگوں کو کیا دیا کچھ نہیں. وزیراعلیٰ ممتابنرجی اقلیتی طبقے کے لوگوں کو ووٹ بینک کے طور پر استعمال کرتی رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
National Anthem In Madarasa: مدرسوں کے علاوہ تمام تعلیمی اداروں میں قومی ترانے کو لازمی قرار دیا جائے
حزب اختلاف کے رہنما اور بی جے پی کے رکن اسمبلی شھبندو ادھیکاری نے کہا کہ بنگال کے مدرسوں میں بھی قومی ترانے کو لازمی قرار دینا چاہیے، اس سے سماج میں مثبت پیغام جائے گا۔ National anthem should be made compulsory in all educational institutions
مدرسوں کے علاوہ تمام تعلیمی اداروں میں قومی ترانے کو لازمی قرار دیا جائے
دوسری طرف حزب اختلاف کے رہنما شھبندو ادھیکاری نے کہا کہ کشمیر پنڈت کو قتل کرنے سے جموں کشمیر میں امن وامان کی کوشش کو نقصان پہنچ نہیں سکتا ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ کی کوششوں کا نتیجہ ہی ہے کہ جموں کشمیر میں خوشحالی دوبارہ واپس لوٹ آئی ہے۔