اردو

urdu

ETV Bharat / state

کورونا سے ہلاک ہندو شخص کی آخری رسومات مسلمانوں نے ادا کیں - مغربی بنگال کی خبریں

جمعہ کے دن ہگلی ضلع کے دودھ پور بلاک میں چند لوگ عید کی نماز پڑھ کر گھر واپس آرہے تھے تبھی پتہ چلا کہ پاس کے ایک گاؤں میں کورونا وائرس کے سبب ایک شخص کی موت ہو گئی ہے اور 16 گھنٹوں سے اس کی لاش گھر میں پڑی ہوئی ہے۔ اس موقع پر عاش ملا، غلام شیخ، سبحان، غلام شبیر، شیخ صنوبر اور اکبر منڈل جائے وقوع پر پہنچے اور کورونا کی وجہ سے مرنے والے ہندو شخص کی آخری رسومات ادا کیں۔

کورونا سے ہلاک ہندو شخص کی آخری رسومات مسلمانوں نے ادا کیں
کورونا سے ہلاک ہندو شخص کی آخری رسومات مسلمانوں نے ادا کیں

By

Published : May 15, 2021, 7:41 AM IST

مغربی بنگال کے ہگلی ضلع کے دودھ پور بلاک میں قومی یکجہتی کی عمدہ مثال اس وقت سامنے آئی، جب چند مسلمانوں نے کورونا کی وجہ سے ہلاک ہونے والے ایک ہندو شخص کی آخری رسومات ادا کیں۔

ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح مغربی بنگال میں بھی کورونا وائرس کی دوسری لہر تیزی سے تمام اضلاع کو اپنی گرفت میں لے چکی ہے۔ بنگال میں گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ حالات اتنے خراب ہو چکے ہیں کہ کورونا سے مرنے کے بعد مریضوں کی لاشیں گھنٹوں گھروں اور فلیٹوں میں پڑی رہتی ہیں۔ اپنے سگے رشتہ دار جب کورونا وائرس کے سبب ہلاک ہونے والوں کی لاشیں لینے سے انکار کررہے ہیں۔ ایسی صورتحال میں انجان لوگ کبھی پولیس اہلکار تو کبھی میونسپلٹی کے ملازمین تو کبھی ان سبھوں سے بالکل مختلف اقلیتی طبقے کے لوگ دوسرے مذہب کے لوگوں کی آخری رسومات ادا کرنے کے لئے آگے آرہے ہیں۔

اس موقع پر عاش ملا، غلام شیخ، سبحان، غلام شبیر، شیخ صنور اور اکبر منڈل جائے وقوع پر پہنچے اور کورونا کی وجہ سے مرنے والے ہندو شخص کی آخری رسومات ادا کی۔

ان لوگوں کا کہنا ہے کہ نماز پڑھ کر آ رہے تھے تبھی اس واقعے کی انھیں اطلاع ملی۔ ‘ہم نے سوچا کہ چلو دیکھتے ہیں، اللہ شاید یہ کام ہم سے کروانا چاہتا تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ انسانیت کے ناطے اس کام کو کیا۔ اس سے زیادہ اور کچھ بھی نہیں کہہ سکتے۔’

واضح رہے کہ مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کی تعداد ساڑھے دس لاکھ تک پہنچ چکی ہے جبکہ اس بیماری سے اب تک ساڑھے بارہ ہزار لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ مغربی بنگال میں منی لاک ڈاؤن نافذ ہے۔ لوکل ٹرین خدمات معطل کر دی گئی ہے۔ اس سے عام لوگوں کو بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ہوائی جہاز اور ٹرین سے سفر کرکے بنگال میں داخل ہونے کے لئے آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ اور کورونا نگیٹیو رپورٹ کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details