کولکاتا:مغربی بنگال میں دی کیرالہ اسٹوری پر پابندی عائد کئے جانے کے بعد فلم کے ہدایت کار سدیپتو سین نے کہا کہ ممتا بنرجی سے میری درخواست ہے کہ وہ اس فلم کو دیکھیں اور اس کے بعد ہی کچھ فیصلہ کریں۔
پیر کو وزیر اعلیٰ نے اس فلم کی نمائش پر پابندی لگا دی۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں امن اور ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کے لیےدی کیرالہ اسٹوری پر پابندی لگا دی گئی تھی۔ اس فلم میں دکھائے گئے تمام مناظر ریاست کے امن و امان کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں۔ تو اس پر پابندی لگا دی گئی۔
فلم کے ڈائریکٹر نے کہاکہ سب کچھ سیاسی مقاصد کے ساتھ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ2018 میں جب سنجے لیلا بھنسالی کی فلم پدماوت پر ملک گیر تنازع ہوگیا تھا مگر ممتا بنرجی ہدایت کار کے ساتھ کھڑی تھیں۔ سدیپتو نے کہا کہ بنگال میں کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔ انہوں نے سیاسی مقاصد کے لئے اس فلم پر پابندی لگا دی۔ میں سیاست داں نہیں ہوں، میں ڈائریکٹر ہوں، میرا کام فلمیں بنانا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Film Fraternity And Scholars Divided دی کیرالہ اسٹوری پر پابندی: بنگال کے دانشور دو حصوں میں منقسم
انہوں نے کہاکہ فیصلہ کرنے سے پہلے صرف تصویر دیکھنے کی درخواست کریں۔ کولکاتا میں ریلیز ہونے کے تقریباً 4 دن بعد دیدی کو اچانک لگا کہ یہ فلم امن و امان میں خلل ڈال سکتی ہے۔ ہدایت کار نے آخر میں مزید کہاکہ میرے خیال میں فلم دیکھنے کے بعد آپ کو فخر محسوس ہوگا کہ ایک بنگالی ہدایت کار نے یہ فلم بنائی ہے۔ فلم دیکھنے کے بعد آپ کو پسند آئے گی۔