گورنر اور ریاستی حکومت کے درمیان جاری لڑائی کے درمیان بجٹ اجلاس میں مغربی بنگال حکومت کا تحریر کردہ خطبہ پیش کرنے سے گورنر نے انکار کردیا ہے۔
روایات کے مطابق مغربی بنگال حکومت نے بجٹ اجلاس سے قبل راج بھون کو تحریری خطبہ بھیج دیا ہے۔
روایات کے مطابق مغربی بنگال قانون ساز اسمبلی کے بجٹ اجلاس کی شروعات سے قبل گورنر تحریری خطبہ پیش کرتے ہیں۔
اس تقریر کو ریاستی حکومت تیاری کرتی ہے۔
گورنر کی تقریر کو کابینہ منظور کرتی ہے۔اسی روایات کے مطابق ممتا بنرجی کی تیسری دور اقتدار کا پہلے بجٹ اجلاس کےلئے مغربی بنگال حکومت نے تقریر تیار کرنے کے بعد کابینہ نے منظور کرلیا ہے۔اس کے بعد راج بھون بھیج دیا گیا ہے۔