کولکاتا:مغربی بنگال کے گورنر سی وی آنند بوس نے بنگالی زبان میں کہا کہ انہوں نے یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کے طور پر جنہیں مقرر کیا تھا ان میں سے پانچ نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی شکایت کی کہ کچھ مستعفی ہونے والے وائس چانسلرز نے مجھے بتایا کہ انہیں ٹیلی فون پر دھمکیاں دی گئیں۔ ایک سینئر آئی پی ایس افسر نے دھمکی دی ہے۔ پانچ وی سیز نے دباؤ میں آکر استعفیٰ دیا۔
راج بھون اور وکاس بھون کے درمیان کشیدگی نے ریاست میں اعلیٰ تعلیم میں تقریباً غیر معمولی صورتحال پیدا کر دی ہے۔ اس تنازع پر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے دو دن پہلے کہا تھا کہ اگر ضرورت پڑی تووہ گورنر کی منمانی روکنے کےلئے یونیورسٹیوں کی مالی مدد روک دیں گی ۔ممتا بنرجی نے کہاکہ ’’میں ان یونیورسٹی کے وائس چانسلروں کے لیے مالی رکاوٹیں کھڑی کروں گی جوگورنر کے ہدایات پر عمل کرتے ہیں ۔وزیرا علیٰ نے کہا کہ اگر ضرورت پڑی تو وہ خود بھی راج بھون کے سامنے دھرنا دیں گے۔