ریاست مغربی بنگال کے چار مشرقی اضلاع مدنی پور، مغربی مدنی پور، بردوان اور ہوڑہ میں سیلابی صورتحال میں بہتری آئی ہے۔ جس کے بعد لوگوں کو سیلاب سے راحت ملی ہے۔ چاروں اضلاع میں جما ندی کے سطح آب میں کمی آنے لگی ہے۔
مغربی بنگال کے چار اضلاع میں سیلابی صورتحال میں بہتری آئی
حالات بہتر ہونے کے بعد ریاستی حکومت کی جانب سے راحت رسانی کی سرگرگمیوں میں بھی تیزی آئی ہے۔ اس کے علاوہ مذکورہ علاقوں میں صاف صفائی کا کام بھی جاری ہے.
اس دوران ہگلی ندی میں پانی کی سطح میں اضافہ ہونے کی وجہ سے ہوڑہ ضلع میں سیلاب جیسی صورتحال ہے. مغربی بنگال حکومت نے ہوڑہ ضلع میں سیلابی صورتحال پر قابو پانے کی کوششیں تیز کر دی گئی ہیں۔ راحت رسانی کی سرگرمیوں میں دوسری ایجنسیوں کی مدد لی جا رہی ہے.
مغربی بنگال کے چار اضلاع میں سیلابی صورتحال میں بہتری آئی ذرائع کے مطابق ہوڑہ ضلع کے غرقاب علاقوں کے باشندوں کو عارضی رہائشی کیمپ میں منتقل کیا گیا ہے. اس دوران قومی شاہراہ کے کنارے لوگوں کو کیمپ میں رکھا گیا ہے. سیلابی صورتحال سے دوچار تمام اضلاع کے لوگ اب بھی راحتی کیمپ اور اسکولوں میں پناہ لینے پر مجبور ہیں۔ دوسری طرف وزیراعلیٰ ممتا بنرجی آج سیلابی صورتحال سے متاثر علاقہ گھٹال کے دورے پر جائیں گی اور حالات کا جائزہ لیں گی.اس سے قبل وزیراعلیٰ ممتابنرجی مشرقی مدنی پور اور ہوڑہ ضلع کے دورے پر جا چکی ہیں.
مزید پڑھیں:ممتا بنرجی نے سیلاب زدہ اضلاع کا دورہ کیا
واضح رہے کہ چند ایام قبل ہی ریاستی وزیر جاوید احمد خان نے بھی سیلابی صورتحال سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرکے وہاں کے حالات کا جائزہ لے چکے ہیں.