جعلی ویکسی نیشن کا معاملے پر چیف سکریٹری نے کہا کہ ویکسی نیشن کے مراکز کے پاس منظور شدہ سی وی سی نمبر ہونا ضروری ہے اور وہ ٹیکے لگانے کے لئے لازمی طور پر کاؤن سافٹ ویئر استعمال کریں۔ ویکسینوں میں ایک مخصوص بیچ نمبر اور میعاد ختم ہونے کی تاریخ ہونی چاہئے۔ ضلعی مجسٹریٹس کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تمام میونسپلٹی کو فوری طور پر متنبہ کریں کہ سرکاری ہو یا پرائیوٹ حکومت کی جانب سے جاری پروٹوکول پر عمل کریں۔
جعلی ویکسین نیشن: چیف سیکریٹری نے ضلع کلکٹرز کے ساتھ ورچوئل میٹنگ کی - ویکسی نیشن سے متعلق کوئی بھی دھوکہ کا شکار نہ ہو
جعلی ویکسی نیشن کا معاملے سامنے آنے کے بعد چیف سکریٹری نے تمام اضلاع کے کلکٹرز کے ساتھ ورچوئل میٹنگ کی اور ہدایت دی کہ اس بات کو یقینی بنائے کہ ویکسی نیشن سے متعلق کوئی بھی دھوکہ کا شکار نہ ہو۔ اس لئے حکومت کی منظوری کے بغیر کسی کو بھی ویکسی نیشن کیمپ لگانےکی اجازت نہیں ہوگی۔
fake vaccination news
محکمہ صحت کے سیکریٹری نے کل ہی اس سلسلے میں تفصیلی ہدایات جاری کی ہے۔ چیف سیکریٹری نے کل بھی ضلع کلکٹرز کے ساتھ میٹنگ کی تھی اور آج بھی انہوں نے میٹنگ کرکے سخت ہدایات جاری کی۔
یواین آئی