اردو

urdu

ETV Bharat / state

Dead Body of Girl Recovered: شادی کے ارادے سے گھر سے فرار لڑکی کی لاش برآمد

جنوبی 24 پرگنہ کے ڈائمنڈ ہاربر محکمہ کے اوتسی تھانہ کے تحت شیر پور گاؤں کے ایک مکان سے پولیس نے لاپتہ دوشیزہ کی لاش برآمد کی۔لاش ملنے کے بعد علاقہ میں سنسنی پھیل گئی ہے ۔ The family of the deceased accused the boy named Saddam of murder

لاش
لاش

By

Published : Aug 6, 2022, 2:01 PM IST

ریاست مغربی کے جنوبی 24 پرگنہ کے ڈائمنڈ ہاربر محکمہ کے اوتسی تھانہ کے تحت شیر پور میں واقع ایک بند پڑے مکان سے پولیس نے لاش برآمد کی ہے،پولیس نے ابتدائی تفتیش کے بعد لاش کی پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال بھیجنے کا انتظام کیا،پولیس نے کہا کہ پورے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔72 گھنٹہ پہلے اس لڑکی کی موت ہوئی تھی،پوسٹ مارٹم کی رپورٹ کا انتظار ہے۔ The family of the deceased accused the boy named Saddam of murder

پولیس ذرائع کے مطابق مرنے والی لڑکی کی شناخت صائمہ خاتون کے طور پر ہوئی ہے،اس کے گھر والوں نے صدام علی نام کے ایک نوجوان اور اس کے گھروں والوں کے خلاف شکایت درج کرائی ہے،مفتولہ کے گھر والوں نے کہا کہ صدام علی اور ان کی بیٹی کے درمیا عشق چل رہا تھا۔تین چار دنوں قبل دونوں لاپتہ ہو گئے،کچھ دنوں بعد صدام اپنے گھر لوٹ آیا،اس کے گھر واپسی کے بعد آج ان کی بیٹی کی موت کی اطلاع ملی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ لڑکے کے گھر والوں نے ان کی بیٹی کو موت کو گھاٹ اتارا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details