اردو

urdu

ETV Bharat / state

BJP Will Not be Able to Take Control in Tripura: تریپورہ میں بی جے پی سنبھل نہیں پائے گی: سی پی آئی ایم رہنما - سی پی آئی ایم رہنما سجن چکرورتی

سی پی آئی ایم کے رہنما سجن چکرورتی نے کہا کہ تریپورہ میں بی جے پی کی حکومت بننے کے دس مہینوں کے بعد ہی وزیراعلیٰ کی تبدیلی کا مطلب حکمراں جماعت اگلے اسمبلی انتخابات میں شکست سے دوچار ہوگئی۔ BJP Will Not be Able to Take Control in Tripura

CPI (M) leader Sujan Chakraborty
CPI (M) leader Sujan Chakraborty

By

Published : May 16, 2022, 6:48 AM IST

مغربی بنگال سی پی آئی ایم کے سرکردہ رہنما سجن چکرورتی CPI (M) leader Sujan Chakraborty نے بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تریپورہ میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی حالت خراب ہو چکی ہے. ان کی حکومت میں دراڑ پڑ چکی ہے. سی پی آئی ایم کے رہنما نے کہا کہ بی جے پی میں کیا ہو رہا ہے کیا نہیں اس سے ہماری جماعت کو کوئی لینا دینا نہیں ہے لیکن جب کسی ریاست کی بات ہوگی تو بولنا پڑے گا ہی کیونکہ اس سے عام لوگوں کے مفاد منسلک ہوتا ہے۔ BJP Will Not be Able to Take Control in Tripura
انہوں نے کہا کہ دس مہینہ پہلے بی جے پی نے چند نام نہاد سیاسی جماعتوں کی سازش سے لیفٹ فرنٹ کو شکست دے کر حکومت بنائی اور آج اسمبلی میں پارٹی کے رہنما یعنی وزیراعلیٰ کو بدلنا پڑ گیا. بی جے پی کے لیے آگے کی راہ آسان نہیں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:

ان کا کہنا ہے کہ تریپورہ میں ہونے والے انتخابات میں بی جے پی کی شکست یقینی ہے. اسی وجہ سے بی جے پی کو اپنا وزیراعلیٰ بدلنا پڑا. پارٹی میں ہی مخالفت شروع ہو چکی ہے. کوئی کسی کی بات سننے کے لیے تیار نہیں ہے. سی پی آئی ایم کے رہنما کے مطابق تریپورہ بی جے پی میں یہ سب اگلے انتخابات کے ہونے تک جاری رہے گا. وہاں لیفٹ فرنٹ اقتدار میں دوبارہ آئے کیونکہ ہمیں اب بھی عام لوگوں کی حمایت حاصل ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details