بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے جنرل سکریٹری کیلاش وجے ورگیہ نے آج کہا کہ مغربی بنگال میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں پارٹی دوتہائی اکثریت حاصل کر ے گی۔
بی جے پی کو مغربی بنگال میں دوتہائی اکثریت حاصل ہوگی: وجے ورگیہ - وجے ورگیہ
بی جےپی کے جنرل سیکریٹری وجے ورگیہ نے کہا کہ بی جے پی ایک نظریاتی جماعت ہے۔ بی جے پی میں بوتھ سطح کے کارکنوں سے لے کر سبھی سطح کے عہدیداروں اور وزراء تک کو ٹریننگ دی جاتی ہے۔
مدھیہ پردیش بی جے پی کے اراکین اسمبلی کی تربیتی کلاسز کے اختتامی سیشن کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے وجے ورگیہ نے کہا کہ بی جے پی ایک نظریاتی جماعت ہے۔ بی جے پی میں بوتھ سطح کے کارکنوں سے لے کر سبھی سطح کے عہدیداروں اور وزراء تک کو ٹریننگ دی جاتی ہے۔
انہوں نے راہل گاندھی کی کل پارلیمنٹ میں کی گئی تقریر کو کم علمی قرار دیتے ہوئے کہا کہ کانگریس میں انہیں کوئی ٹریننگ نہیں دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا پارٹی میں نظریاتی تربیت بھی دی جاتی ہے۔ ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کی جانی تھی وہاں تعمیر کی جار ہی ہے۔