ممتا بنرجی نے کہا کہ منگل کے روز بنگال میں 12 لاکھ لوگوں کو کووڈ جابس ملے ہیں اور شہری علاقوں میں 75 فیصد آبادی کو ٹیکہ لگایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ'ریاست کے ہر ایک شہری کو کورونا ویکسین دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ'افواہوں پردھیان نہ دیں اورغیر ضروری طور پر خوف و ہراس نہ پیدا کریں'۔
بنگال میں ایک بھی خوراک (ویکسین کی) ضائع نہیں ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ضرورت 14 کروڑ ہے۔ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم ویکسین کا انتظام کریں، لیکن مرکز ی حکومت ہمیں ضرورت کے مطابق کورونا ویکسین فراہم نہیں کرری ہے۔