اردو

urdu

ETV Bharat / state

Muharram 2022:کولکاتا میں عٓشرے کا جلوس پُرامن طور پر نکالا گیا - کولکاتا میں یومِ عاشورہ سے قبل جلوس کا اہتمام

یکم محرم الحرام سے ہی کولکاتا کے مختلف علاقوں سے عزاداری اور ماتمی جلوس کا نکلنا شروع ہو جاتا ہے،اس کے علاوہ امام باڑوں میں مجالس کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ A procession organized before the day of Ashura in Kolkata

عٓشرے کا جلوس
عٓشرے کا جلوس

By

Published : Aug 3, 2022, 10:16 AM IST

یکم محر الحرام سے ہی کولکاتا کے مختلف امام باڑوں سے عشرے کے جلوس نکالنے کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے،تین محرم الحرام کو کولکاتا کے سی آئی ٹی روڈ کٹھل بگان کے تاریخی امام باڑہ سے سی آئی ٹی روڈ تک محرم کا جلوس نکالا گیا۔کٹھل بگان محرم کے عزاداری کا انعقاد انجمن گلزار حیدری کی جانب سی کیا جاتا ہے،جس میں کولکاتا کے شعیہ برادری کے علاوہ سننی برادری کے لوگ بھی بڑی تعداد میں شرکت کرتے ہیں،کولکاتا پولس کی بڑی تعداد جلوس کے دوران تعینات تھی، جلوس پرامن طور پر اختتام پذیر ہوا۔

عٓشرے کا جلوس

A procession organized before the day of Ashura in Kolkata

مغربی بنگال کے دارلحکومت کولکاتا میں کئی تاریخی اہمیت کے حامل امام باڑے موجود ہیں، اور تاریخی شہر مٹیابرج جسے بنگال کا لکھنؤ بھی کہا گیا ہے، مٹیا برج کو اودھ کے آخری نواب واجد علی شاہ نے جلا وطنی کے بعد لکھنؤ کے طرز پر بسانے کی کوشش کی تھی اور لکھنؤ کی تمام یادوں کو یکجا کرنے کی کوشش کی تھی،انہی کوششوں کی بنا پر مٹیابرج کو بنگال کا لکھنؤ کہا گیا ہے،جس کا ذکر عبدالحیلم شرر نے اپنی کتاب میں کیا ہے۔

کہا جاتا ہے کہ کولکاتا اور اس کے مضافات میں موجود شعیہ آبادی کا ایک بڑا حصہ نواب واجد کے ساتھ ہی لکھنؤ سے کولکاتا آیا تھا، آج مٹیا برج میں شعیہ برادری کثیر تعداد میں موجود ہے، اور اس کے علاوہ مرکزی کولکاتا میں بھی شیعہ برادی کی خاصی آبادی ہے،یکم محرم سے ہی کولکاتا کے مختلف علاقوں سے عزاداری اور ماتمی جلوس کا نکلنا شروع ہو جاتا ہے،اس کے علاوہ امام باڑوں میں مجالس کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں:کولکاتا: کووڈ پروٹوکال کے تحت یوم عاشورہ منایا گیا

کولکاتا کے سی آئی ٹی روڈ میں موجود کٹھل بگان امام باڑہ سے انجمن گلزار حیدری کی جانب سے عزاداری اور ماتمی جلوس کا انعقاد کیا گیا، جس میں بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے۔یہ جلوس کٹھل بگان امام باڑہ سے سی آئی ٹی روڈ سے ہوتے ہوئے واپس کٹھل بگان امام باڑہ آکر ختم ہوا ۔جلوس کی پر امن اہتمام کے طور پر بڑے پیمانے پر کولکاتا پولس کے اہلکاروں کو تعینات کیا گیا تھا۔جلوس کا اختتام نیہایت پر امن طور پر ہوا اس دوران مولا علی سے سی آئی روڈ کے روٹ کو آمد رفت کے لئے بند کر دیا گیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details