اردو

urdu

ETV Bharat / state

جب خاتون امیدوار اپنے دو ماہ کے بچے کے ساتھ ٹیٹ امتحان دینے کے لئے سینٹر پہنچی - ٹیٹ امتحان منعقد ہوئے

TET Exam In Kolkata جنوبی کولکاتا میں واقع جادو پور یونیورسٹی میں منعقدہ ٹیٹ امتحان میں ایک مسلم خاتون اپنے دو ماہ کے بچے کے ساتھ شرکت کی۔ سینٹر پر تعینات افسران نے خاتون کو تمام تر سہولیات فراہم کی۔

جب خاتون امیدوار اپنے دو ماہ کے بچے کے ساتھ ٹیٹ امتحان دینے کے لئے سینٹر پہنچی
جب خاتون امیدوار اپنے دو ماہ کے بچے کے ساتھ ٹیٹ امتحان دینے کے لئے سینٹر پہنچی

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 25, 2023, 3:11 PM IST

کولکاتا: اساتذہ کی بھرتی میں بدعنوانی کو لے کر مغربی بنگال میں کھلبلی مچ گئی ہے۔ اسی درمیان ٹیٹ امتحان منعقد ہوئے۔ شروع سے ہی سخت سکیورٹی تھی۔ ٹیٹ امتحانی مرکز میں بیگ، کتابیں، بورڈز یا پلاسٹک کی فائلوں کے ساتھ داخل ہونا منع تھا۔ ہر امیدوار کو میٹل ڈیٹیکٹر سے گزرنا پڑا۔ تاہم، اسی درمیان جادو پور یونیورسٹی میں منعقدہ ٹیٹ امتحان میں ایک مسلم خاتون اپنے دو ماہ کے بچے کے ساتھ شرکت کی۔ انتظامیہ نےکولکاتا سے ٹیٹ کے امتحان دینے والے کے لیے بالکل الگ کمرے کا انتظام کیا۔ وہیں کولکاتا کی رہنے والی خاتون نے اپنے بیٹے کو گود میں پکڑ کر سوالیہ پرچہ پڑھ کر او ایم آر شیٹ بھری۔ اس نے امتحانی مرکز سے باہر آکر کہا کہ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ اس نے 2010، 2011 میں امتحان دیا تھا۔ شوہرایک پرائیویٹ کمپنی میں سیلز مین ہے۔

یہ بھی پڑھیں:گارولیا جامع مسجد کے صحن کی تیسری منزل کی ڈھلائی مکمل

خاتون نے بتایا کہ وہ ٹیچر کی ملازمت کے لئے پر عزم ہیں۔ اس مرتبہ بھی ٹیٹ میں کامیابی حاصل ہو گی۔گھذ کے تمام ذمہ داروں کو نبھانے کے ساتھ ٹیٹ کی تیاریاں جاری رکھی ۔آج وہ دن آ ہی گیا جب ٹیٹ امتحان دینے کے لئے سینٹر پہنچی ۔خاتون کا کہنا ہے کہ ملازمت حاصل کرنا ہمارا بنیادی حق ہے اور اس حق سے کوئی محروم نہیں کر سکتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details