اردو

urdu

ETV Bharat / state

Violence Breaks Out in Bengal Mominpur بنگال کے مومن پور علاقہ میں دو فرقوں کے درمیان کشیدگی - دوفرقوں کے درمیان کشیدگی

مغربی بنگال کے مومن پور علاقہ میں زبردست ہنگامہ ہوا، کئی گاڑیوں میں توڑ پھوڑ کی گئی۔ پتھراؤ اور بم پھینکنے کے واقعات بھی پیش آئے ہیں، کل دیر رات بڑی تعداد میں لوگوں نے پولیس اسٹیشن کا گھیراؤ کیا۔ وہاں پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ Clashes In Mominpur After Religious Flag Torn

دوفرقوں کے درمیان کشیدگی
دوفرقوں کے درمیان کشیدگی

By

Published : Oct 10, 2022, 11:44 AM IST

مغربی بنگال میں ایک بار پھر تشدد کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ کولکتہ کے مومن پور علاقے میں کل رات تشدد پھوٹ پڑا، واقعے کے بعد دونوں برادریوں میں کشیدگی پیدا ہوگئی۔ اس تشدد کے تعلق سے بی جے پی لیڈر سویندو ادھیکاری نے گورنر کو خط لکھ کر فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے وزارت داخلہ پر زور دیا ہے کہ وہ فورسز کو تعینات کرے۔ Clashes In Mominpur After Religious Flag Torn

ذرائع کے مطابق مومن پور علاقہ میں زبردست ہنگامہ ہوا، کئی گاڑیوں میں توڑ پھوڑ کی گئی۔ پتھراؤ اور بم پھینکنے کے واقعات بھی پیش آئے ہیں۔ کل دیر رات بڑی تعداد میں لوگوں نے پولیس اسٹیشن کا گھیراؤ کیا، وہاں پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ آر اے ایف بھی موقع پر پہنچ گئی ہے۔ بی جے پی نے کشیدگی سے متاثرہ علاقے میں فورس کی تعیناتی کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں:ترنمول اور بی جے پی کے حامیوں کے درمیان تصادم، درجنوں زخمی

ABOUT THE AUTHOR

...view details