کھڑگپور:مغربی بنگال کے مشرقی مدنی پور ضلع کے کھڑگپور میں واقع آئی ئی ٹی ایک بار پھر سرخیوں میں ہے۔آسام کے طالب علم کی پراسرار موت کے واقعہ کی تفتیش مکمل نہیں ہوئی ہے کہ ہاسٹل کے ایک کمرے میں تلنگانہ کے طالب علم کی پراسرار موت ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق مشرقی مدنی ضلع کے کھڑگپور میں آئی آئی ٹی گھڑگپورکے ایک ہاسٹل کے ایک کمرے سے تلنگانہ کے الیکٹریکل اینجنئیرنگ طالب علم کی آلاش برآمد کی گئی ہے۔پولیس پورے معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔
آئی آئی ٹی کھڑگپور کے احاطے میں واقع لال بہادر شاستری ہاسٹل کے ایک کمرے میں الیکٹریکل اینجنئیرنگ طالب علم کی سیلنگ سے جھولتی ہوئی لاش پائی گئی۔اس واقعے کے بعد پورے کیمپس میں سنسنی پھیل گئی۔طالب علم تلنگانہ کے میدک ضلع کا رہنے والا ہے۔