مغربی بنگال کے وزیر فرہاد حکیم نے کہا کہ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی قیادت والی ریاستی حکومت تعلیمی نظام کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ سہولیات پر بھی توجہ دینے میں مصروف ہیں، ہم ان کے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کی کوشش کر رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ اسکولز میں مڈ ڈے مل مزید بہتر بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے، اس کے لئے کئی اقدامات اٹھا ئے جارہے ہیں، آنے والے دنوں میں سب کچھ ٹھیک ہونے کی امید ہے۔
Government is Serious About Making Mid-day Meal Nutritious
ان کا کہنا ہے کہ اسکولز میں زیر تعلیم طلبا مڈ مل کا کھانا کھاتے ہیں، اس کھانے کے ذائقے کو مزید بہتر بنانے کے لئے ہدایات جاری کی گئی ہیں،تاکہ طلبا و طالبات پُر لطف کھانے کا مزہ لے سکیں،کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے مئیر فرہاد حکیم کے مطابق کارپوریشن اور میونسپلٹیز کے ماتحت چلنے والے اسکولز میں مڈ ڈے مل کے کھانوں کو طلبا سے پہلے اساتذہ چکھیں گے۔
ریاستی وزیر فرہاد حکیم کا کہنا ہے کہ اگر اساتذہ کھانوں کو پہلے چکھیں گے تو پتہ چل جائے گا کہ اس میں کیا کمی ہے؟ اور اسے مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے.بچوں کو کھانا(مڈ ڈے مل) دینے سے پہلے اس کے ذائقے کی جانچ کرنے کا یہ سب سے بہترین طریقہ ہے۔
مزید پڑھیں:Firhad Hakim on School Uniform Logo: 'اسکول یونیفارم پر لوگو کی سیاست کرنے والے بنگال سے محبت نہیں کرتے'
Mid Day Meal Scheme:اساتذہ مڈ ڈے مل کے کھانے کا ذائقہ چکھیں گے،وزیر فرہاد حکیم - مڈ ڈے مل کھانے کو تغذیہ بخش بنا نے کے لئے حکومت سنجیدہ
ریاستی وزیر فرہاد حکیم نے کہا کہ کارپوریشن اور میونسپلٹیز کے ماتحت چلنے والے اسکولز میں مڈ ڈے مل کے کھانے کا ذائقہ اسا تذہ چکھیں گے، تاکہ انہیں بھی پتہ چلے کہ کھانوں کو کتنا بہتر بنایا جا سکتا ہے؟ Government is Serious About Making Mid-day Meal Nutritious
مِڈ ڈے مل
واضح رہے کہ مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا سمیت مختلف اضلاع کے اسکولز سے مڈڈے مل کو لے کر سوال اٹھتے رہے ہیں. عوام کی جانب سے بھی مڈڈے مل میں ملنے والے کھانے سے متعلق شکایات کی جارہی ہیں۔