اردو

urdu

ETV Bharat / state

Chicken and Fruit in Mid Day Meal مڈے ڈے میل میں مرغی کے گوشت دینے پر سوال

طلباء کی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے مڈ ڈے میل کے لیے مختص رقم میں چار ماہ کے لئے اضافہ کیا جا رہا ہے۔ محکمہ اسکول ایجوکیشن کی جانب سے جاری کردہ نئی ہدایات کے مطابق مڈ ڈے میل میں چکن، انڈے اور پھل شامل ہوں گے۔ Chicken and Fruit in Mid Day Meal

مڈے ڈے میل میں مرغی کے گوشت دینے پر سوال
مڈے ڈے میل میں مرغی کے گوشت دینے پر سوال

By

Published : Jan 7, 2023, 6:50 PM IST

کولکاتا؛مغربی بنگال حکومتی اقدام کے تحت طلباء کو یہ غذائیت سے بھرپور خوراک مسلسل 16 ہفتوں تک ملے گی۔ اس کے لئے اضافی 371 کروڑ 90 لاکھ 78 ہزار 400 روپے مختص کئے گئے ہیں۔ لیکن موجودہ مارکیٹ قیمت پر، کیا یہ رقم بالکل ممکن ہے؟ اس بارے میں سوال پیدا ہوتا ہے۔Teachers Raising Question Against Govt Decision of Giving Chicken and Fruit in Mid Day Meal

مرغی کے انڈے 13 روپے جوڑا، مرغی کا کٹا ہوا مرغی کا گوشت 200 روپے کیلو اور گوٹا مرغی 140 روپے کلو۔ اس بنیاد اگر طلباء کے لئے فی پلیٹ 20 روپے ادا کیا جاتا ہے تو مڈڈے مل کے مختص ساڑھے تین سو کروڑ روپے کم پڑ جائے گی ۔

اس معاملے پر اپوزیشن جماعتوں نے مختلف رائے دی ہیں۔ ان کے مطابق پنچایت انتخابات پر قبضہ کرنے کے لئے بہت سارے انتظامات کئے گئے ہیں۔ تاہم وزیر چندریما بھٹاچاریہ نے بھی اس تبصرے کا جواب دیا۔ لیکن اب اساتذہ بھی سوال اٹھا رہے ہیں۔ ان کے مطابق اس میں کوئی شک نہیں کہ حکومت کا یہ خیال کافی اچھا ہے۔ لیکن آپ کو مارکیٹ کی قیمت کے بارے میں سوچنا ہوگا.

شکشینوراگی اوکیہ منچ کے جنرل سکریٹری کنکر ادھیکاری کے مطابق ہم حکومت کے اس اقدام کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ لیکن اس رہنما خطوط کے ذریعہ یہ ثابت ہوا ہے کہ طلباء کو اب تک دیے جانے والے مڈ ڈے میل سے کوئی غذائیت سے بھرپور کھانا نہیں مل رہا تھا۔ اور جو رقم مختص کی گئی ہے وہ حقیقت میں کبھی ممکن نہیں ہے، ہم بھی چاہتے ہیں کہ طلباء کو یہ غذائیت سے بھرپور خوراک میسر ہو، لیکن کیا یہ موجودہ بازاری قیمت میں ممکن ہے؟

انہوں نے کہا کہ میری صرف یہی گزارش ہے کہ اس رقم کے ساتھ ساتھ اس خیال کا بھی خیر مقدم کیا جائے۔ تھوڑا سا اور بڑھایا جائے۔ اگر یہ غذائیت سے بھرپور کھانا فراہم کیا جائے تو کوئی امتیاز نہیں ہے۔ یہ تمام طبقات کے طلبہ کو دیا جانا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:Awas Yojana Scam In Bengal آواس یوجنا میں بدعنوانی کی جانچ کیلئے مرکزی ٹیم بنگال کے دورے پر

ہیڈ ٹیچر کی تنظیم کے لیڈر چندن میتی نے کہاکہ اگر آپ ریاستی حکومت کی طرف سے مختص رقم کو دیکھیں تو ہر طالب علم کو تین روپے فی ہفتہ ادا کر رہے ہیں، جو دیا جا رہا تھا اس سے پھل اور گوشت فراہم کرنا کیسے ممکن ہے؟" ہم عرصہ دراز سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ یا تو ہمارے اس مڈ ڈے میل کو مستثنیٰ قرار دیا جائے یا مناسب رقم مختص کی جائے کیونکہ دن بہ دن یہ مڈ ڈے میل درد سر بن گیا ہے۔ہم ریاستی اور مرکزی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ طلباء غذائیت سے بھرپور کھانا فراہم کریں۔ اس کے لیے جتنی رقم درکار ہے، اسے الاٹ ہونے دیں۔Teachers Raising Question Against Govt Decision of Giving Chicken and Fruit in Mid Day Meal

ABOUT THE AUTHOR

...view details