کولکاتا:کولکااتا میونسپلٹی کے اسپیشل کمشنر کی ہدایت پر پرسنل ڈپارٹمنٹ نے حال ہی میں ایک نوٹیفکیشن شائع کیا ہے۔جس میں بتایا گیا ہے کہ حکومت کے عملے اس سرکاری کیمپ میں شامل ہوں گے ۔اس فہرست میں ایسے 330 افراد کے نام شامل ہیں جو کسی نہ کسی اسکول کے اساتذہ ہیں۔یہ تعداد کولکاتا میونسپلٹی کے تمام اسکولوں میں کل تدریسی عہدوں کے 50 فیصد سے زیادہ ہے۔ کولکاتا میونسپل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے مطابق، اس وقت میونسپل اسکولوں میں 605 مستقل اساتذہ ہیں۔ 130 عارضی اساتذہ اور 78 پیرا ٹیچرزہیں ۔
کولکاتا میونسپلٹی کے اسکول ڈپارٹمنٹ کے کل 330 اساتذہ اگر دوارے سرکار کیمپ میں کام کریں گے تو اسکول میں کون پڑھائے گا ۔تاہم میئر ان کونسل سندیپن ساہا نے یقین دلایا ہے کہ اس میں کوئی مسئلہ نہیں ہوگا ۔یہ صرف 20 دن کی بات ہے۔ اس میں زیادہ پریشانی نہیں ہوگی۔
دوارے سرکار ریاستی حکومت کے اہم منصوبوں میں سے ایک ہے۔ یہ ضروری شہری خدمات کا حصہ ہے۔میئر ان کونسل (ایجوکیشن)نے یہ بھی کہا کہ جن اسکولوں میں طلبہ کی تعداد کم ہے ان کے اساتذہ کو بھیجا جارہا ہے۔