اردو

urdu

ETV Bharat / state

Teacher Recruitement Scam دلیپ گھوش کو گرفتار کیا جائے، کنال گھوش

کنال گھوش نے بی جے پی کے قومی نائب صدر دلیپ گھوش کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئےکہا کہ دستاویز ریکوری کیس میں ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔کنال گھوش نے شکایت کی کہ اب دلیپ گھوش کے گھر کے دستاویزات پرسنا رائے کے گھر سے برآمد ہوئے ہیں،پرسنارائے اس وقت اساتذہ تقرری گھوٹالے میں گرفتار کئے گئے تھے۔Kunal Ghosh demands arrest of Dilip Ghosh

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Nov 12, 2022, 9:43 PM IST

کولکاتا:ترنمو ل کانگریس کے ترجمان کنال گھوش نے بی جے پی کے قومی نائب صدر دلیپ گھوش کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئےکہا کہ دستاویز ریکوری کیس میں ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔ انہوں نے دعویٰ کیاکہ دلیپ گھوش بااثر ہیں، اس لیے انہیں حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی جانی چاہیے۔ اگر بااثر نظریہ ترنمول یا دیگر لیڈروں کے خلاف کام کرتا ہے، تو اس معاملے میں کیوں نہیں؟اگر دلیپ گھوش باہر رہیں گے تو وہ تحقیقات کو متاثر کرسکتے ہیں۔Kunal Ghosh demands arrest of Dilip Ghosh

کنال گھوش نے کہاکہ ہم نے دیکھا ہے کہ ترنمول کانگریس متعدد الزامات کے تحت بدنام کیا جا رہا ہے۔ بی جے پی لیڈر ان مرکزی ایجنسی کی ساکھ کو تباہ کر دیا ہے۔ وہ دباؤ بنا رہے ہیں۔ غیر جانبدارانہ تحقیقات پر اثرانداز ہوتے ہیں۔اگر دلیپ گھوش کے خلا ف کارروائی نہیں کی گئی تو ہم احتجاج کریں گے۔ناردا کیس میں پہلے ترنمول لیڈر اور وزراء کو گرفتار کیا گیا، ایف آئی آر میں نام ہونے کے باوجود شوبھندو ادھیکاری کے خلاف کارروائی نہیں ہوئی۔

کنال گھوش نے شکایت کی کہ اب دلیپ گھوش کے گھر کے دستاویزات پرسنا رائے کے گھر سے برآمد ہوئے ہیں،پرسنارائے اس وقت اساتذہ تقرری گھوٹالے میں گرفتار کئے گئے تھے۔سی بی آئی نے اس دستاویز کو برآمد کیا ہے۔ سی بی آئی نے پہلے اسے چھپایا تھا۔ ضبطی فہرست پہلے پیش نہیں کی گئی ۔ وکلاء نے مطالبہ کیا کہ دلیپ گھوش کے گھر کے دستاویز کیا ہیں؟ بھرتی کیس میں بدعنوانی کے الزام میں گرفتار شخص کے گھر جو دستاویز برآمد ہوئے ہیں اس کا دلیپ گھوش سے کیا تعلق ہے؟

انہوں نے مزید کہاکہ ٹرنمول لیڈروں کو ورڈ آف ماؤتھ(زبانی) نوٹس دیا جاتا ہے۔ بہت سے لوگوں کے نام لنک مین ہیں۔ تو سی بی آئی نے دستاویزات کیوں روکے؟ پرسنا رائے کے گھر، دلیپ گھوش کے جائیداد کے دستاویز کیسے پہنچ گئے؟ بی جے پی والوں کو مرکزی ایجنسی کے ذریعہ مدد مل رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Anubrata Mondal Bail Plea Rejected انوبرتا منڈل کی ضمانت کی درخواست ایک بارپھر رد

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details