مغربی بنگال میں 19 دسمبر کو ہونے والے کولکاتا میونسپل کارپوریشن انتخابات Kolkata Municipal Corporation Election کے مدنظر تمام وارڈز میں سیاسی سرگرمیاں زور وشور سے جاری ہے۔ وارڈز کی گلی گلی میں سیاسی جماعتوں کے جھنڈے لہرائے جارہے ہیں۔ عام لوگوں میں کولکاتا کارپوریشن انتخابات Kolkata Municipal Election کو لے کر زبردست دلچسپی پائی جا رہی ہے۔
کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے وارڈ نمبر 78 میں ووٹرز کی کل تعداد تقریباً 45 ہزار ہے جس میں Muslim Population مسلمانوں کی آبادی 68 فیصد سے زائد ہے۔ اس کے باوجود اس وارڈ کو شیڈول کاسٹ میں تبدیل کر دیا گیا ہے جس کی وجہ سے مقامی باشندوں میں تھوڑی بہت ناراضگی بھی پائی جا رہی ہے۔ اس وارڈ میں حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کی امیدوار سوما داس اور فارورڈ بلاک کی امیدوار جیوتی داس (زینب) کے درمیان دلچسپ مقابلہ متوقع ہے۔
اس ضمن میں جیوتی داس (زینب) نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ لوگوں کی پریشانیوں کو دور کرنے کے لئے انتخابی میدان میں اتری ہیں۔ لوگ ووٹ تو دیتے ہیں لیکن ان کے مسائل حل نہیں کئے جاتے ہیں۔ فارورڈ بلاک کی امیدوار نے کہا کہ انتخابی مہم کے دوران انہیں لوگوں سے مثبت اشارے مل رہے ہیں۔