مغربی بنگال کے صنعتی وزیر پارتھو چٹرجی نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹاٹا گروپ تیرہ برسوں کے بعد ریاست میں ایک بار پھر بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کرسکتا ہے.
ریاستی وزیر نے کہا کہ حالات میں تیزی سے تبدیلی آنے لگی ہے. جو لوگ بنگال سے دور ہو چکے تھے وہ ایک بار پھر قریب آنے لگے ہیں.
ترنمول کانگریس کے سینیئر رہنما کا کہنا ہے کہ یہ مثبت پہلو ہے اور مستقبل میں ریاست اور یہاں رہنے والے لوگوں کو بہت فائدہ ہو سکتا ہے.
انہوں نے کہا کہ تقریباً تیرہ برسوں کے بعد ٹاٹا گروپ نے ریاست میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی دکھائی ہے. فی الحال ان سے بات چیت کی جارہی ہے اور امید ہے کہ بہت جلد کوئی مثبت اشارہ مل سکتا ہے.
ترنمول کانگریس کے سینیئر رہنما اور ریاستی وزیر پارتھو چٹرجی کا کہنا ہے کہ ہاں اتنا ضرور کہہ سکتا ہوں کہ اس مرتبہ ٹاٹا گروپ کی جانب سے مغربی بنگال میں کچھ بڑا ہو سکتا ہے. جس کی بھرپور تیاری کی جارہی ہے.
ٹاٹا گروپ کی جانب سے بنگال میں سرمایہ کاری کا امکان
ریاستی وزیر پارتھو چٹرجی نے کہا کہ ٹاٹا گروپ تیرہ برسوں کے بعد مغربی بنگال میں ایک بار پھر بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کرسکتا ہے.
پارتھو چٹرجی
مزید پڑھیں :کیا آر مادھون رتن ٹاٹا کی بائیوپک میں نظر آئیں گے؟
ریاستی وزیر کا کہنا ہے کہ ٹاٹا گروپ مغربی بنگال میں بہت بڑا پروجیکٹ لےکر آ سکتی ہے. اس سے ریاست میں شعبہ صنعت میں بہتری آئے گی اور اس کے ساتھ ساتھ لوگوں کے لئے روزگار کی نئی راہیں بھی ہموار ہوسکتی ہیں۔