کولکاتا:مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا سے چند کیلو میٹر کی دوری پر بدھان نگر میں واقع سالٹ لیک اسٹیڈیم کے اسپورٹس کمپلیکس میں سیاہ سفید جرسی والی ٹیم محمڈن اسپورٹنگ نے مشق کی۔ تاجکستان کی قومی فٹبال ٹیم کے سابق کپتان نورالدین داورنوو کولکاتا پہنچنے کے بعد پہلی مرتبہ مشق کا حصہ بنے. ٹریننگ سیشن کے دوران نورالدین نے جم کر پسینہ بہایا۔ تاجکستان کے فٹبالر نورالدین داورنوو نے کہا کہ وہ سب سے پہلے محمڈن اسپورٹنگ کے شیدائیوں کو سلام کہتے ہیں. انہیں پتہ ہے کہ محمڈن اسپورٹنگ نہ صرف بھارت بلکہ پورے ایشیا میں مقبول ترین کلبوں میں سے ایک ہے۔ Footballer Nuriddin Davronov Join Mohammedan Sporting Training
Tajikistan Footballer Nuriddin: نورالدین داورنوو نے محمڈن اسپورٹنگ کے ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا - Nuriddin Davronov in Mohammedan Sporting Training
محمڈن اسپورٹنگ کلب کے نئے غیر ملکی فٹبالر نورالدین داورنوو نے مشق کے پہلے دن واضح کر دیا ہے کہ وہ تاجکستان سے بھارت میں فٹبال کھیلنے کے لئے آئے اور موقع ملنے پر میدان میں اپنی صلاحیت کا لوہا منائیں گے۔ Nuriddin Davronov in Mohammedan Sporting Training
نورالدین داورنوو نے محمڈن اسپورٹنگ کی ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا
یہ بھی پڑھیں:
نورالدین داورنوو تاجکستان کی قومی فٹبال ٹیم کے اسٹار فٹبالرز میں سے ایک ہیں. پچاس سے زائد میچوں میں انہوں نے تاجکستان قومی فٹبال ٹیم کی نمائندگی کی ہے. انہوں نے تاجکستان قومی فٹبال ٹیم کی قیادت بھی کی ہے. 2017 اے ایف سی کپ کے فائنل میں بھی تاجکستان کی ٹیم کی نمائندگی کر چکے ہیں. اس کے علاوہ نورالدین داورنوو سربیا، بلغاریہ، انڈونیشیا اور تاجکستان کے ٹاپ فٹبال لیگز میں کھیل چکے اور چار مرتبہ بہترین کھلاڑی بننے کا اعزاز بھی حاصل کر چکے ہیں۔