اردو

urdu

ETV Bharat / state

Syed Mushtaq Ali Trophy بنگال نے سکم کو 84 رنوں سے شکست دی - سید مشتاق علی ٹی20 ٹرافی

شہباز احمد نے ایک بار پھر شاندار آل راونڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنگال کی سکم پر 84 رنوں کی بڑی جیت میں اہم رول ادا کیا ۔Bengal Beat Sikkim

بنگال نے سکم کو 84 رنوں سے شکست دی
بنگال نے سکم کو 84 رنوں سے شکست دی

By

Published : Oct 19, 2022, 6:14 PM IST

سید مشتاق علی ٹی20 ٹرافی کے ایلیٹ گروپ ای میں کھیلے گئے میچ ایک اہم میچ میں بنگال نے سکم کو یکطرفہ مقابلے میں 84 رنوں سے شکست دے کر مسلسل تیسری جیت درج کیSyed Mushtaq Ali Trophy:Bengal Beat Sikkim By 84 Runs

بنگال نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 179 رن بنا ئے۔ جواب میں سکم کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 98 رن ہی بنا سکی ۔

سکم کی جانب سے اسیش تھاپا 21 رنوں اور پنکج کمارراوت 15 رنوں کے ساتھ نمایاں اسکورر رہے ۔اس کے علاوہ دیگر بلے باز خاطر خواہ اننگ کھیلنے میں ناکام رہے ۔سکم کے چھ بلے باز ڈبل ڈیجیٹ تک پہنچ نہیں سکے ۔بنگال کی جانب سے پردیپتا اور کرن لال کو دودو وکٹ ملے جبکہ شہباز احمد ،ورتک چٹرجی اور روی کمار کو ایک ایک وکٹ ملا ۔

یہ بھی پڑھیں:T20 World Cup اسکاٹ لینڈ کو شکست دینے کے بعد آئرلینڈ کی نگاہیں سپر12 پر

اس سے قبل بنگال نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 179 رن بنا ئے۔ بنگال کی جانب سے سدیپ کمار گھرامی نے 43 گیندوں پر تین چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 56 رنوں کی اننگز کھیل کر آوٹ ہوئے۔شہاز احمد ایک بار پھر بلے سے کمال دیکھتے ہوئے 23 گیندوں پر 43 رن کی جارحانہ اننگز کھیلی ہے۔بنگال کی ٹیم نے اس جیت کی بدولت چار میچوں میں تین جیت اور ایک شکست کی بدولت 14 پوائنٹ کے ساتھ گروپ ای میں پہلی پوزیشن پر پہنچ گئی ہے۔Syed Mushtaq Ali Trophy:Bengal Beat Sikkim By 84 Runs

ABOUT THE AUTHOR

...view details