اس جیت کی بد ولت بنگال چھ میچوں میں چارجیت اور دو ہار کی بد ولت 14 پوائنٹ کے ساتھ اپنے گروپ میں تیسری پوزیشن پرم پہنچ گیا ہے۔
مدھیہ پردیش کے112 رنوں کے ہدف کےتعاقب کرتے ہوئےبنگال نے 14.1اوورز میں چاروکٹوں کے نقصان پر114 رن بنا کر میچ جیت لیا۔
بنگال کی جانب سے سر یوتس گوسوامی 40گیندوں پر 10 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 65 رن بنا کر ناٹ آ وٹ رہے ۔ اس کے علاوہ ویویک سنگھ
(10)۔ایشورن(5)،کپتان منوج تیواری(6)اور شہبازاحمد(15)رن بنا کرآوٹ ہوئے۔مدھیہ پردیش کی جانب سے ایشورچندپانڈے دو وکٹ لے کر کامیاب گیندباز رہے۔