کولکاتا: مغربی بنگال اسمبلی میں واقع پریس کارنر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نندی گرام سے رکن اسمبلی شھبندو ادھیکاری نے کہا کہ مرکزی حکومت کے ڈی او پی ڈی سکریٹری، کابینہ سکریٹری اور فینانس سکریٹری کو ہری کرشنا دویدی کے خلاف خط بھیجا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ چیف سکریٹری بدھ کو نو بنو میں وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی پریس کانفرنس میں موجود تھے۔ وہاں انہوں نے مرکزی حکومت کے خلاف تبصرہ کیا۔ ریاستی حکومت کے مالی قرض کا موازنہ کرتے ہوئے انہوں نے مرکزی حکومت کے خلاف تبصرہ کیا۔ جو کہ اصول وضوابط کے خلاف ہے۔ اپوزیشن پارٹی کے لیڈر نے الزام لگایا کہ مرکزی کیڈر کے افسر ہونے کے باوجود انہوں نے مرکزی حکومت کے مالیاتی امور پر تنقید کی۔ جو مرکزی حکومت کے کسی اہلکار کے لیے ممکن نہیں ہے۔
شبھندونے پریس کانفرنس کا کلپ دکھایا۔ جہاں چیف سیکرٹری کو تبصرہ کرتے ہوئے سنا گیا۔ جہاں وہ ریاستی حکومت کے قرض کی رقم اور مرکزی حکومت کے قرض کی رقم کا حوالہ دے رہے ہیں۔ اپوزیشن لیڈر کے دفتر نے ویڈیو کلپ کا انگریزی میں ترجمہ بھی کیا ہے۔ ویڈیو کلپ اور اس کا انگریزی ترجمہ ان کے بھیجے گئے خط کے ساتھ بھیجا جا رہا ہے۔ شبھندو نے کہاکہ ایک افسر جو مرکزی حکومت کی طرف سے دی گئی توسیع کے ساتھ کام کر رہا ہے، وہ افسر مرکزی حکومت کے ماتحت ہے۔ انہوں نے اپنے کیریئر کی تمام شرائط کی خلاف ورزی کی اور مرکزی حکومت کے خلاف تبصرے کئے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہمیں نے تینوں وزارتوں کو خط بھیجا ہے اور چیف سیکریٹری سے تعزیت کا مطالبہ کیا ہے، ساتھ ہی ریٹائرمنٹ کے بعد ان کے تمام مراعات میں کمی کا بھی مطالبہ کیا ہے