کولکاتا:مغربی بنگال اسمبلی میں حزب اخلاف کے رہنما شبھندو ادھیکاری نے کہا کہ مرکزی فورسیس کے رول پر تنقید کی گئی ہے جب کہ جنگل محل میں مرکزی فورسیس کی موجودگی کی وجہ سے آج جنگل محل میں امن ہے ۔۔ آج مرکزی فوج کا یوم تاسیس ہے۔ ریاست میں 822 کمپنی فورس تعینات ہے۔ امرناتھ یاترا سے دنتے واڑہ تک ان کی خدمات کو یاد کیا جانا چاہیے۔
شوبھندو ادھیکاری نے کہا کہ ریاستی الیکشن کمیشن پنچایت انتخابات کرانے کےلئے ذمہ دار ہے۔ریاستی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ کمیشن کے ساتھ تعاون کریں ۔ الیکشن کمیشن کا انتخاب ایک پینل کے ذریعے ہوتا ہے۔ نئے الیکشن کمشنر نے 8 جون کو انتخابات کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے 9 تاریخ کو ووٹنگ کا عمل شروع کیا۔ اپوزیشن لیڈر نے کہا، ’’ 1978کے بعد سے پہلی مرتبہ ایسا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ تاریخ کے اعلان سے قبل اپوزیشن جماعتوں سے مشورہ نہیں کیا گیا ۔