کولکاتا:مغربی بنگال اسمبلی میں حزب اختلاف کے رہنما اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر لیڈر شبھیندو ادھیکاری نے منگل کو کرناٹک کے دارالحکومت بنگلورو میں منعقد ہونے والی اپوزیشن جماعتوں کی میٹنگ پر تنقید کرتے ہوئے اس میں شامل رہنماوں کو موقع پرست قرار دیا۔
بی جے پی کے رہنما شبھندو ادھیکاری نے کہاکہ موقع پرست اتحاد نے ان کارکنان کی لاشوں کی شناخت سے انکار کردیا، جنہوں نے بنگال میں پنچایت الیکشن کے دوران حکمران جماعت کے مظالم کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اپنی جانیں گنوادیں۔
شبھندو ادھیکاری نے ٹویٹ کیا، موقع پرست اتحاد نے بنگال میں حکمران جماعت کے مظالم کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اپنی جانیں گنوانے والے کارکنان کی لاشوں کو پہچاننے سے انکار کردیا۔