کولکاتا:مغربی بنگال کے حزب اختلاف کے رہنما شوبھندو ادھیکاری نے وزیراعلیٰ پر ٹاٹا کے بارے میں جھوٹ بولنے کا الزام لگاتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ سی پی آئی ایم نہیں بلکہ ممتا بنرجی کی وجہ سے ٹاٹا گروپ کو بنگال سے منتقل ہونا پڑا۔ Suvendu Adhikari Slam CM Mamata Banerjee Over TATA Group Exit From Statement
انہوں نے کہا کہ جب ممتا بنرجی بھوک سے مررہی تھیں تو اس وقت راج ناتھ سنگھ نے ممتا کو پھل کا جوس پلا کر بچایا تھا۔ ترنمول کانگریس کی سربراہ نے ہی بنگال اور صنعت کا بیڑہ غرق کیا ہے۔
شوبھندو ادھیکاری نے پنچایت میں ریزرویشن لسٹ کے بارے میں شکایت کرتے ہوئے کہا کہ سروے کی بنیاد پر پسماندہ طبقات کے لئے ریزرویشن کے خلاف بی جے پی کی جانب سے کمیشن میں اعتراض جتایا جائے گا۔ اگر کوئی تصفیہ نہیں ہوتا ہے تو بی جے پی عدالت بھی جائے گی۔