اردو

urdu

ETV Bharat / state

شوبھندو ادھیکاری اور چندریما بھٹاچاریہ کے درمیان لفظی جنگ

بی جے پی کے رہنما شوبھندو ادھیکاری نے کہا کہ مغربی بنگال میں ترقی اور خوشحالی لانے کے لیے ریاست کو وزیر اعظم نریندر مودی کے حوالے کرنا ہی ہوگا۔

image
image

By

Published : Dec 26, 2020, 5:58 PM IST

ترنمول کانگریس چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہونے والے سیاسی رہنما شوبھندو ادھیکاری نے ہسٹنگ میں واقع پارٹی ہیڈ کوارٹر میں پہلی مرتبہ میٹنگ میں شرکت کی۔

میٹنگ میں شرکت کرنے کے بعد شوبھندو ادھیکاری نے کہا کہ مغربی بنگال میں لا اینڈ آرڈر نام کی کوئی چیز رہ نہیں گئی ہے اسی وجہ سے ریاست کے تمام اضلاع میں تشدد کا بازار گرم ہے، یہاں روزانہ لوگ مارے جا رہے ہیں اور بی جے پی کے حامیوں کو ہدف بنایا جا رہا ہے اس سے عوام کے ساتھ ساتھ ریاست کو بھی کو نقصان ہو رہا ہے۔

شوبھندو ادھیکاری نے مزید کہا کہ مغربی بنگال میں ترقی اور خوشحالی لانے کے لئے ریاست کو وزیر اعظم نریندر مودی کے حوالے کرنا ہی ہوگا، وزیر اعظم نریندر مودی جب جموں کشمیر اور شمال مشرق خطہ میں امن و امان، ترقی اور خوشحالی لاسکتے ہیں تو بنگال میں کیوں نہیں۔

شوبھندو ادھیکاری کے بیانات پر ترنمول کانگریس کی رہنما اور ریاستی وزیر چندریما بھٹاچاریہ نے اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ سب کو دن میں خواب دیکھنے کا حق ہے اس لیے چند لوگ کھلی آنکھوں سے ریاست میں غیر معمولی اکثریت کی بدولت حکومت بنانے کا خواب دکھ رہے ہیں۔

چندریما بھٹاچاریہ نے کہا کہ کسی کو خواب دیکھنے سے روکا نہیں جا سکتا ہے۔ سچائی یہ ہے کہ اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کو تیس سیٹیں بھی ملیں گی یا نہیں اس پر بھی شک ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details