اردو

urdu

ETV Bharat / state

Suvendu Adhikari On Muslim  بی جے پی کا مسلمانوں سے کوئی تنازع نہیں ہے، شبھندو ادھیکاری

مغربی بنگال اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شبھندو ادھیکاری نے آئی ایس ایف کے رکن اسمبلی نوشاد صدیق کی گرفتاری پر حکمران جماعت ترنمول کانگریس کی تنقید کی۔ انہوں نے ٹی ایم سی پر مسلمانوں کو ووٹ بینک کے طور پر استعمال کرنے کا الزام لگایا ۔Suvendu Adhikari On Muslim

جے پی کا مسلمانوں سے کوئی تنازع نہیں ہے
جے پی کا مسلمانوں سے کوئی تنازع نہیں ہے

By

Published : Feb 3, 2023, 10:43 AM IST

کولکاتا: مغربی بنگال کے نندی گرام سے بی جے پی کے رکن اسمبلی اور کبھی ترنمول کانگریس کے اہم رہنماؤں میں سے ایک رہے شبھندو ادھیکاری نے کہا کہ نوشاد بھائی میں سیاسی طاقت ہے۔ اسی وجہ سے وہ اس وقت تنہا ممتا بنرجی سے لڑ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی کا قوم پرست مسلمانوں سے کوئی تنازع نہیں ہے۔ مسلمنوں کی موجودگی کو کسی بھی قیمت پر نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ہے۔ ان لوگوں نے مسلمانوں کو ووٹ بینک کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے لیکن اب ایسا ہونے نہیں دیا جائے گا۔

ارجن سنگھ کی پارٹی تبدیل کرنے کے سوال پرانہوں نے کہاکہ ہر آدمی اپنی مرضی کا مالک ہے۔حکمراں جماعت ترنمول کانگریس نے ان پر دباو بنایا اور وہ ہتھیار ڈال چکے ہیں۔لیکن نوشاد بھائی میں ہمت ہے اس لئے انہوں نے ہتھیار نہیں ڈالے۔حزب اختلاف کے رہنما نے ایک منتخب عوامی نمائندے کے ساتھ برے سلوک پر سخت اعتراض کیا ہے۔

شبھندو ادھیکاری نے کہا کہ بی جے پی مغربی بنگال کی مین اپوزیشن پارٹی ہے لیکن ہم اسمبلی میں انڈین سیکولر فرنٹ کے رکن اسمبلی نوشاد صدیقی کو پانچ منٹ تک تقریر کرنے کا وقت دیتے ہیں۔ہمیں یہ بھی پتہ ہے کہ بی جے پی اور انڈین سیکولر فرنٹ کے خیالات مختلف ہیں ۔اس کے باوجود ہم ان (نوشاد صدیقی) کی حمایت کرتے ہیں ۔

CM Mamata Banerjee Slam Central Govt ممتا بنرجی کا بی جے پی اور مرکزپر طنز

انہوں نے کہا کہ ترنمول کانگریس کو کسی بھی منتخب عوامی نمائندے کے ساتھ برا سلوک کرنے اجازت نہیں دے سکتے ہیں۔ترنمول کانگریس کو نوشاد بھائی کے ساتھ برا سلوک کرنے کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا

ABOUT THE AUTHOR

...view details