شھبندو ادھیکاری کے اسبملی کی رکنیت سے مستعفی ہونے کے بعد ان کا بی جے پی میں شامل ہونا تقریباً طے ہو گیا ۔
مغربی بنگال میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات سے قبل حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے ستارے ان دنوں گردش میں چل رہا ہے۔
ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتابنرجی کی تمام تر کوششوں کے باوجود پارٹی میں جاری افرا تفری تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔
ترنمول کانگریس کے باغی رہنما شھبندو ادھیکاری اور پارٹی کے درمیان ایک لمبی مدت سے تنازعہ چل رہا تھا۔
شھبندو ادھیکاری کا استعفیٰ ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتابنرجی نے سوگتا رائے جیسے بزرگ سیاسی رہنما کو شھبندو ادھیکاری کو منانے کی ذمہ داری سونپی تھی۔
بزرگ سیاسی رہنما کی تمام کوششوں کے باوجود بات بن نہیں پائی، شھبندو ادھیکاری نے رکن اسمبلی کے عہدے سے استعفی دینے کا اعلان کیا۔
انہوں نے اپنا استعفی نامہ پہلے اسپیکر بمان بنرجی کو دینے کے لئے ان کے دفتر پہنچے لیکن وہاں وہ موجود نہیں تھے۔
اس لئے شھبندو ادھیکاری نے استعفی نامہ ریزرو سیکشن کے حوالے کرکے چلے گئے۔
اس کے بعد انہوں نے اپنا استعفی نامہ ای میل کے ذریعہ وزیراعلی ممتابنرجی کو بھیجا اور اس کے بعد گورنرجگدیپ دھنکر کو ارسال کیا۔
استعفی دینے کے بعد شھبندو ادھیکاری کی جانب سے اب تک کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔
شھبندو ادھیکاری جب اسمبلی پہنچے تو ان کے ساتھ کانگریس کی رکن اسمبلی بھی تھی۔
قیاس آرائی ہے کہ شھبندو ادھیکاری کے ساتھ ساتھ ان کا بھی بی جے پی میں شامل ہونا تقریباً طے ہے۔
شھبندو ادھیکاری مغربی بنگال کی سیاست کے ماہر کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں۔
یوں کہا جاتا ہے کہ ممتابنرجی ادھیکاری خاندان کے ہاتھ پکڑ کر اقتدار میں آئی اور ان کی بدولت ہی نندی گرام اور سینگور کسان تحریک کو کامیابی ملی تھی۔
بتایا جاتا ہے کہ شھبندو ادھیکاری اور ترنمول کانگریس کے درمیان تنازعہ کے اصل سبب ممتابنرجی کے بھتیجے ابھیشک بنرجی ہیں۔
دونوں کے درمیان کئی معاملات پر نوک جھونک ہوتی رہتی تھی۔
مزید پڑھیں: شھبندو ادھیکاری اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی
سوگتا رائے نے ادھیکاری اور ابھیشک کے درمیان سمجھوتے کے لئے میٹنگ کروائی تھی لیکن اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوا۔
مغربی بنگال کی سیاست میں قیاس آرائی تیز ہو گئی ہے کہ شھبندو ادھیکاری 17 دسمبر 2020 کو دہلی کے لئے روانہ ہوں گے اور 18دسمبر 2020 کو دہلی میں بی جے پی کے ہیڈ کوارٹر میں بی جے پی میں شامل ہونے کا اعلان کریں گے۔
اس کے دوسرے دن وہ 19 دسمبر 2020 کو وزیر داخلہ امت شاہ کے ساتھ بنگال واپس آئیں گے اور بول پور میں امت شاہ اور شھبندو ادھیکاری کے ایک ساتھ جلوہ گر ہونے کا بھی امکان نظر آ رہا ہے۔