مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے مسلم اکثریتی اسمبلی حلقہ کمرہٹی سے ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی اور سینیئر رہنما مدن مترا نے حزب اختلاف کے رہنما شھبندو ادھیکاری پر نکتہ چینی کی۔
'شھبندو ادھیکاری ڈاکو سے کم نہیں' رکن اسمبلی مدن مترا نے کہا کہ شھبندو ادھیکاری کو بدعنوانی معاملے میں کچھ بھی کہنے کا کوئی حق نہیں ہے کیونکہ وہ خود کئی معاملوں میں ملوث ہیں۔
ترنمول کانگریس کے رہنما کا کہنا ہے کہ شھبندو ادھیکاری نے ہلدیہ بندرہ گاہ میں جوکچھ کیا ہے وہ کسی سے چھپا نہیں ہے۔ ان کی وجہ سے ہلدیہ بندرگاہ سے کئی جاپانی کمپنیاں واپس چلی گئیں۔
شھبندو ادھیکاری ہی مشرقی مدنی پور ضلع کو صنعتی ترقی سے محروم رکھنے کے اصل ذمہ دار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس اور یاس طوفان کے دھچکے سے ابھرنے کے بعد ریاست میں بڑے پیمانے پر تبدیلی آنے والی ہے۔
سابق وزیر کھیل اور موجودہ رکن اسمبلی مدن مترا نے کہا کہ ریٹائرڈ چیف سکریٹری الاپن بنرجی ایک صاف وشفاف کردار کی شخصیت ہیں۔ مرکزی حکومت ان کے ساتھ غلط کر رہی ہے. انہوں نے کہا کہ الاپن بنرجی کے ساتھ نہ صرف وزیراعلیٰ ممتا بنرجی بلکہ ریاست کے عوام بھی ہیں۔
مرکزی حکومت اگر ان کے خلاف کوئی کارروائی کرتی ہے تو ریاستی حکومت ان کا دفاع کرنے کے لئے پوری طرح سے تیار ہے۔