ریاست کے مختلف اضلاع کے بی جے پی کے صدور کے استعفیٰ کےبعد حزب اختلاف کے رہنما شھبندو ادھیکاری نے تملوک ضلع بی جے پی کے واٹس اپ گروپ کو چھوڑ دیا ہے۔ Suvendu Adhikari exit Tamluk BJP's WhatsApp Group
نندی گرام میں ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کو شکست دینے والے ہیوی ویٹ رہنما شھبندو ادھیکاری کے اس طرح پارٹی کے واٹس اپ گروپ سے الگ ہو جانے سے کئی سوالات کھڑے ہو گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق رکن پارلیمان دلیپ گھوش اور حزب اختلاف کے رہنما شھبندو ادھیکاری کے درمیان تعلقات اچھے نہیں تھے۔ بی جے پی کے قومی نائب صدر دلیپ گھوش اکثر و بیشتر بیان بازی کرتے رہتے ہیں۔
حالانکہ مغربی بنگال اسمبلی میں حزب اختلاف کے رہنما شھبندو ادھیکاری، بی جے پی کے ریاستی صدر سوکانتو مجمدار یاپھر دلیپ گھوش کی جانب سے اب تک کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔